Lentils | مسور ثابت
Jan 01 2026
برسیم ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 22 2023 11:52:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 15100 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ سلاںوالی پاپولر 14950 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ العیز 2 14900 سورج 14800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ 14900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد زون میں کمالیہ اور سانگلہ شوگر ملز 14800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 14610 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے اگست کے سودوں کا 14650 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی اور ڈھرکی 14750 گھوٹکی 14775 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ بھی 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 14950 سے 15000 روپیہ کوئنٹل کا بازار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل کین کمشنر کا نوٹس بازار میں گردش کر رہا ہے جس میں جس میں ملز کو کہا گیا ہے کے وہ سٹاک دکھائیں جو بکے ہوئے ہیں اور ملز سے مال لفٹ نہیں ہوئے ہیں۔ خبریں وغیرہ چلائ جا رہی ہیں۔ مارکیٹ میں خوف اور گھبراہٹ پھیلائ جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک حاضر میں سودے ہوتے ہیں اور ایک فارورڈ میں سودے ہوتے ہیں۔ ملز 2/3 ماہ آگے کے سودے بھی بیچ جاتی ہیں۔ یہ دونوں صورت حال ٹوٹل سپلای میں گنی جا سکتی ہیں۔تاہم فارورڈ کے سودوں میں ایک اور سب سے اہم چیز سرکولیشن سپلائ ہے اور سرکولیشن سپلای کا کوئ پتا نہیں ہوتا کہ مل سے کتنے سودوے ِبکے ہوئے ہیں اور آگے مارکیٹ میں کتنے فارورڈ کے سودے گھوم رہے ہیں اس کا کوئ پتا نہیں ہے۔ ملز اگر فارورڈ کے سٹاک ظاہر کریں تو ملیں خود پھنس جاتی ہیں۔ اس کا بازار کی سرکولیشن سپلائ سے کوئ لینا دینا نہیں ہے۔ جو ڈیلرز ملز سے 1000 گاڑی لیتے ہیں آگے انہوں نے 2000/3000 گاڑی بیچی ہوتی ہے اور جو سب ڈیلرز 100/200 گاڑی لیتے ہیں انہوں نے 500/1000 گاڑی بیچی ہوتی ہے۔ اسی طرح گھومتے گھماتے ہزاروں گاڑیاں کاغزوں میں بکی ہوتی ہیں اور خریدی ہوتی ہیں۔ اور فارورڈ کا کام اسی طرح ہوتا ہے۔ آخر میں حوالے گھوم جاتے ہیں۔ اور ٹریڈرز خالی نفع نقصان کرتے ہیں۔ باقی جہاں تک ڈیمانڈ کا تعلق ہےتو ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ بہت زیادہ لفٹنگ ہو رہی ہے ملوں سے۔ چینی ایک سیاسی آئٹم ہے اور اس میں مکمل طور پر سیاست کا دارومدار بھی ہوتا ہے۔ ٹریڈرز سیاست کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر چینی میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 22 2023 11:13:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 18500 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 19000 روپیہ ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں بھی کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 22 2023 11:04:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 19500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے گاہک کم ہے۔ تاہم سٹاکسٹ مضبوط ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہے۔ کل انڈیا 150 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر تھی اور 14276 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 22 2023 11:00:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بقری کی آمدن تھی۔ مارکیٹ 1350 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 12500 سے 15350 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 14000/14500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ جامپور مال 12000 جبکہ شہزادی ڈنڈی والی 10000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ .
Aug 22 2023 10:50:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 150 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 3750 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔فل حال گاہک خاموش ہے۔ .
Aug 22 2023 10:45:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 105/106 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 298.5 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ بینکوں سے کھل کر ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہوئ ہے. .
Aug 22 2023 10:43:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7400/7450 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے۔ تھوڑی بہت نرم ہو تو خریداری کرنی چاہیے۔ .
Aug 22 2023 10:41:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئ ہے اور 165 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ 45 دن پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو کا گاہک ہے ۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6800 روپیہ من ریٹ ہے۔ ملتان 6700 فیصل آباد 6600 روپیہ من ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 298.5 روپیہ ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Aug 21 2023 17:30:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ اتحاد شوگر ملز کے ریٹ شام کے اوقات میں 14600 روپیہ کوئنٹل جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ 14650 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ اگست کے سودوں کے ریٹ 14680/85 تک موصول ہوے ہیں۔ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کی سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹرز کا خیال ہے کہ جے ڈی ڈبلیو والے شائد 25 اگست کے بعد لفٹنگ کی تاریخ میں مزید توسیع کر دیں۔ اس لئے جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کے ریٹ 50 روپیہ کوئنٹل زیادہ ہو گئے ہیں اتحاد کی سے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 21 2023 17:24:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17400/500 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ باریک تل 16700/800 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی پیداواری منڈیوں میں بھرپور آمد ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ ہے۔ دوسری جانب پیمنٹ کا بحران بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے۔ تاہم یہ معمولی کمی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اپنی سطح پر برقرار کھڑی ہے۔ تاہم پنجاب میں بیچ بہت ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گھٹی ہے۔ ایکسپورٹرز فل الحال جس ریٹ میں مانگتے ہیں ان کو مال مل جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے آج دو دن سے ایکسپورٹرز تھوڑا پیچھے ہٹا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں پنجاب کی منڈیوں میں آمد میں مزید اضافہ ہو گا۔ اور پیمنٹ کا بحران بن سکتا ہے۔ کیونکہ تل کے ایک کنٹینر پر بہت بڑی رقم خرچ ہوتی ہے۔ اور پنجاب کی منڈیوں میں اصول ہے کسان اپنے مال کی پیمنٹ اسی دن ہی وصول کرتا ہے جس دن وہ منڈی میں مال لاتا ہے۔ .
Aug 21 2023 17:17:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ 5/10 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 2 % دال والے 290 میں کام ہو گئے ہیں جبکہ سارٹیکس مال 295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ رشین چیکو اچھے مالوں کی ڈیمانڈ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 297 روپیہ ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے ۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 280/290 سارٹیکس 295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 345 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم مارکیٹ 5 روپیہ کلو نرم ہے اور 345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کم ہے۔ زیادہ مال کینیڈا 8/9 ایم ایم ہی بک رہے ہیں۔ ایرانی چنا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 420/425 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے 475 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ موٹے چنوں کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 21 2023 17:05:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم پرانا کراچی مارکیٹ میں 12500 جبکہ نیا برسیم 14500 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ ملتان منڈی میں نیا برسیم 14700/800 جبکہ پرانا 12700/800 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ بکنگ 1125 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 14835 تک پڑتا ہے۔ بنکوں سے ڈالر کی فراہمی انتہائی کم ہے۔ .
Aug 21 2023 17:03:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 3400 من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل کی منڈیوں میں 8500 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق قصور منڈی میں 600/700 بیگز کی آمد تھی 3500 تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لالا موسیٰ لائن پر اسٹاک نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں کھینچ ہے۔ تاہم فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ زیادہ خریداری نہیں کرنی چاہیے۔ .
Aug 21 2023 16:59:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 18400/500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 18500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ انڈیا 6200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 21 2023 16:52:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 13000/13500 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ لانگ ٹرم کے لیے مال لے جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں .
Aug 21 2023 16:49:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 230 روپیہ کلو تک ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 233/235 تک بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ نپر مسور مشین کلین کلر سارٹیکس کوالٹی 245 میں کام ہوا ہے۔ کرمسن مسور دو فیصد ڈنک والا 237 روپیہ کلو تک فروخت ہوا ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ اور مزید تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 21 2023 16:44:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی کے ریٹ شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور گودام کے مال 15200 تک سودے ہوے ہیں۔ جبکہ پورٹ کے مال کے سودے 15000 تک سودے ہوے ہیں۔ پورٹ کے سودوں کی پیمنٹ ایڈوانس ہوتی ہے اور ڈیلیوری دو چار دن بعد ملتی ہے اس لئے گودام اور پورٹ کے ریٹ میں فرق ہوتا ہے۔ آج پورٹ پر 50/60 کنٹینر کی آمد بھی ہوئی ہے۔ .
Aug 21 2023 16:39:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 105 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 21 2023 16:36:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7450/7550 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد منڈی میں 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بھکر کی منڈیوں 2/3 گاڑی کی آمد ہے۔ تاہم کمر مشانی، پپلاں وغیرہ میں آمد بھکر سے کچھ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ہفتہ دس دن مونگ ثابت کی آمد رہے گی پھر اس کے بعد آمد کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان ریٹوں میں دل کھول کر خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انڈیا میں 5 ستمبر تک بارشیں نہ ہوئیں تو مونگ اور ماش کی آنے والی فصل انتہائی کم ہو سکتی ہے۔ انڈیا کی مارکیٹ پہلے ہی پاکستان سے 4200 روپیہ من اوپر چل رہی ہے۔ .
Aug 21 2023 16:20:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ بڑھ گئے ہیں اور 164.50 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دوسرا دن ہے کچھ بڑے انویسٹرز بھی کالا چنا خریدنا شروع ہوے ہیں۔ کالا چنا میں وقتی طور پر دباؤ ضرور ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس دباؤ کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور کالا چنا یہاں خریدنا چاہئے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بنکوں سے ڈالر کی فراہمی بھرپور نہیں ہے۔ اور ڈالر کا ریٹ بھی دن بدن بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ گرم ہے۔ تنزانیہ اور رشیہ 670 ڈالر کا لیول بن گیا ہے۔ کیونکہ وہاں سے انڈیا خریداری کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انڈیا نے ڈیوٹی ختم کر دی آسٹریلیا سے تو آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی گھوم جاے گی۔ انڈیا کی لوکل مارکیٹیں کافی تیز ہیں۔ .
Aug 21 2023 14:58:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئی ہے اور 14625 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست 14700 سمجھنا چاہیے۔ حاضر میں سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 21 2023 14:05:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 3350/3400 روپیہ من رہٹ بن گیا ہے۔ تھل لائن بھی 8400/8500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 21 2023 13:25:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل بڑھ گئے ہیں اور 14600 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست کے سودوں کی 14670/80 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ سیلنگ بہت کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے .
Aug 21 2023 13:18:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی ریگولر کوالٹی 270/280 روپیہ کلو جبکہ گولڈن مال 285 روپیہ کلو اور سارٹیکس مال 290 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 297 روپیہ ہے امپورٹ میں ۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 270/280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 290/295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ گاہک خریداری نہیں کرتے۔ کینیڈا 8/9 340/345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ ایرانی چنا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 420/425 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور آمدن مال کے 470 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 21 2023 13:06:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 15300 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 300 روپیہ من ریٹ کم ہوا ہے اور 16000 تک کام ہوئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے۔ چمن ماش بھی 16000 روپیہ من ریٹ ہے فیصل آباد منڈی میں۔ جیسے جیسے تھوڑا تھوڑا مال پورٹ سےکلئر ہوتا ہے ساتھ ہی ِبک جاتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Aug 21 2023 13:00:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3300/3400 سبی کوالٹی 3500/3600 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ 100/200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ نیچے تھوڑا تھوڑا ِِبکرا ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 4000/4100 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ آمدن 70 گٹو کی تھی اوکاڑہ منڈی میں .
Aug 21 2023 12:56:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 14500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ 300 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ ملتان منڈی میں 14700 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانے مال بھی 12500 روپیہ من ریٹ ہے۔ بکنگ 25 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 1125 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کرا ی پورٹ پر 14834 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ مارکیٹ تھوڑی بہت مزید بہتر ہو تو نفع بھی لازمی پکا کرنا چاہیے۔ .
Aug 21 2023 12:42:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 3 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور نپر کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 230 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 232/233 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کرمسن مسور 250 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پہچنے کی پیمنٹ پر مال مشکل سے ملتا ہے۔ زیادہ تر ٹریڈرز ایڈوانس پیمنٹ پر ہی سیل کرتے ہیں۔ .
Aug 21 2023 12:38:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 20000 روپیہ من ریٹ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ سٹاکسٹ مضبوط ہیں۔ .
Aug 21 2023 12:18:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت کوئٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 16300 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310/312 روپیہ کا ہو گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی مال کم ہیں 15500 سے 16000 روپیہ من ریٹ ہے۔ گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 19500 سے 21500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott