پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکرا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 18000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 19000/20000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں دھنیا ثابت ایرانی گولی کوالٹی 22000/23000 روپیہ من ریٹ ہے۔ انڈین گولی دھنیا ڈیمانڈ نہیں ہے اور 16500 روپیہ من ریٹ ہے۔ انڈین گولی دھنیا ِبکتا نہیں ہے۔ زیادہ تر کام ایرانی کا ہی ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق افغان بارڈر بند کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔ لوگوں کے مال پھنس گئے ہیں جو راستے میں ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ منڈی میں کرنسی ایکسچینج والوں پر چھاپے پڑ رہے ہیں۔ آدھے سے زیادہ کرنسی ایکسچینج والے غائب ہیں۔ ادھر زیادہ تر کام اوپن مارکیٹ کے حساب سے ہی ہوتا ہے۔