پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کے ریٹ کراچی 19000 روپیہ من تک موصول ہوے ہیں لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پرانا 17000 روپیہ من جیسے بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر کی مارکیٹ ٹائیٹ ہونے کی وجہ سے لوکل میں سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم اور مضبوط نظر آ رہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔