پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کے بھاؤ شام کے اوقات میں 16100/200 روپیہ من تک موصول ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16700 روپیہ من ریٹ ہے ایس کیو کوالٹی کا۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے 1000 روپیہ من اوپر ہے امپورٹرز کو تگڑے نفعے ہیں۔ 100/200 روپیہ من کی تمیز ہی نہیں رہی ہے۔ جس کو نفع پکا کرنا ہوتا ہے 100 کم کر کے مال بیچ دیتا ہے۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔