پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مزید تیز ہوئی ہے اور 244/45 جیسے ریٹ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ بھرپور گرم نظر آ رہی ہے اور مزید تیزی کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی مارکیٹ میں مال اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ رشیہ سے 760 ڈالر میں بکنگ ہوئی ہے جو طور خم بارڈر سے پشاور آئے گی۔ تقریباً 40/50 کنٹینر کی بکنگ ہوئی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ وہ مال بھی پشاور پہنچنے تک ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا سے ایک جہاز 10/15 ہزار ٹن کا بک تو ہوا ہے لیکن اس کا شیڈول جاری نہیں ہوا کب لوڈ ہو گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور 260 روپیہ کلو جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔