Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 30 2026 11:30:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مال 4800/4850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گندم لوڈ میں بھی 11700 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے تھل پنجاب میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ان ریٹوں میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ جن ٹریڈرز نے 3600/3800/4200 روپیہ من میں خریداری کی ہے۔ اب ادھر مال بیچنے بھی چاہیں۔ گندم سیاسی آئٹم ہے حکومت کی ہر ٹائم اس پر نظر ہوتی ہے اور حکومت کا کام ہوتا ہے ریٹوں کو متوازن رکھے۔ اس لیے امپورٹ کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی گندم کی مندہ تیزی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ .
Jul 29 2026 11:43:59 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مال 4800 جبکہ بغیر پرمٹ 4900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب لوڈ میں 11700 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 28 2026 12:05:14 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مال 4900 جبکہ بغیر پرمٹ 5000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ تاہم اب جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے پرافٹ ٹیکنگ بھی کریں۔ پنجاب لوڈ میں 11800/900 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ .
Jul 27 2026 12:08:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مالوں کے 4900 تک کام ہو کر ابھی 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے 4850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب پنجاب لوڈوں میں بھی 4800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ساتھ تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 25 2026 20:49:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم پنڈی اسلام کی ملوں میں پرمٹ والے مال 4800/4850 تک کام ہوے ہیں جبکہ بغیر پرمٹ والی 4900 سے 4925 تک کام ہوے ہیں۔ روٹین پیمنٹ پر 5000 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ گورنمنٹ کے حوالے سے خبر ہے کہ گورنمنٹ 10 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گی۔ لیکن ابھی تک ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کوئی ٹینڈرز جاری نہیں کئے امید ہے پندرہ دن تک ٹی سی پی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹینڈر جاری کرے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے 10 لاکھ ٹن سے پاکستان کی ملکی ضروریات پوری نہیں ہوتی اب دیکھنا یہ پڑے گا کہ گورنمنٹ دس لاکھ ٹن کے علاؤہ کیا قدم اٹھاتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سیریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین مزمل چیپل صاحب نے ڈان اخبار کو دئیے گئے بیان میں حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ گورنمنٹ کو گندم کی امپورٹ اوپن کرنی چاہیے تاکہ ہر کوئی امپورٹ کر سکے۔ انہوں نے ڈان اخبار کو یہ بھی بتایا کہ گورنمنٹ کو پہلے مرحلے میں 20 لاکھ ٹن جبکہ دوسرے مرحلے میں پھر 20 لاکھ ٹن کی اجازت دینی چاہیے۔ چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن مزمل چیپل صاحب سے ہماری ٹیم کوشش کر رہی ہے کہ ان سے ٹائم لیا جائے اور ان کے ساتھ گندم پر لائیو سیشن کیا جائے فیس بک پیج پر۔ تاہم ہمیں جیسے ہی مزمل بھائی سے ٹائم ملا ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ فل الحال گندم میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 25 2026 17:21:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ بھی مزید تیز ہے اور اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مالوں کی 4750 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Jul 25 2026 12:39:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مال 4650 جبکہ بغیر پرمٹ 4750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لوڈ میں 11600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ .
Jul 24 2026 15:47:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے جمعرات کو دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کی درخواست پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی سطح پر گندم کی طلب اور رسد کے درمیان موجود فرق کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دی نیوز نے 29 اپریل 2026 کو ہی اپنی ابتدائی فصلی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ 2026-27 کے مارکیٹنگ سال میں گندم کی پیداوار ملکی ضرورت سے کم رہے گی اور تقریباً 12 لاکھ ٹن کی کمی کا سامنا ہوگا، جس کے باعث درآمدات کی ضرورت پیش آئے گی۔ .
Jul 23 2026 12:30:41 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم 25 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مال 4575 جبکہ بغیر پرمٹ 4675 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ لوکل بازار میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 22 2026 12:03:39 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ اسلام آباد پہنچ پرمٹ والے مال 4625 جبکہ بغیر پرمٹ والے مال کے 4700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائنوں پر لوڈ میں 11400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott