Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 28 2026 14:13:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی گودام کے مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 11650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پورٹ کے مالوں کے 11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ والے مالوں کا پڑتا اونچا ہے جبکہ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بکنگ برما سے 1020 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 12363 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 28 2026 14:07:23 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں رشیا کے گودام والے مال 103 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ کینیڈا 103.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کراچی یوکرین یوکرین کے مال کے پورٹ سے 102.5 تک کام ہوئے ہیں جبکہ یوکرین گودام والے مال 101 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ییلو پیس دال کراچی مارکیٹ میں 111 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ رشیا سے بکنگ 325 ڈالر تک ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 102 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہ کنٹینرز میں مال آئے گا۔ .
Jul 28 2026 13:47:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 5 اگست پیمنٹ پر 184 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 189/190 روپیہ کلو جیسی پوزیشن ہے۔ فل حال ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے 5 اگست کے کام 170/172 سے ہونا شروع ہوئے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ کا پڑتا تو اوپر ہے 640 والا 194 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ تاہم لوکل بازار میں ٹریڈرز کو 2/3 ہفتے میں بہت اچھا نفع ہے۔ اس لیے ساتھ ساتھ ان ریٹوں میں نفع پکا کر رہے ہیں۔ .
Jul 28 2026 12:36:25 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مال کم ہیں اور اکا دکا ٹریڈرز کے ہاتھوں میں مال ہیں جسکی وجہ سے بیچ کمزور ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 565 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں حاضر کراپ کے جو کہ 171.20 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 28 2026 12:26:56 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید تیز ہے اور 184/185 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال بکنگ تیز ہونے کی وجہ سے لوکل بازار تیز ہے۔ .
Jul 28 2026 11:55:23 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے اور 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کل بازار میں کافی زیادہ پرافٹ ٹیکنگ تھی۔ تاہم کالے چنے میں ایسا بھی ہوتا ہے بازار نرم دیکھتے ہوئے ٹریڈرز سر پر مال بیچ جاتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد روپیہ یا دو نیچے کر کے کوور کر لیتے ہیں۔ تھل سرگودھا منڈی میں بھی 7450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج بکنگ مزید تیز آئ ہے 640/650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے لوکل دوبارہ سیلنگ رک گئ ہے سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ 640 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 194 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 27 2026 19:25:37 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 170/172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے 525/530 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ 160 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ارجنٹینا سے 8 ایم ایم 210 جبکہ 7 ایم ایم 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 170/175 8 ایم ایم 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 305/308 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 27 2026 17:57:01 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال حاضر میں مال کم ہیں جسکی وجہ سے بیچ کمزور ہے ٹریڈرز مضبوط بیٹھے ہیں۔ .
Jul 27 2026 17:48:38 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 5 اگست پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ ایڈوانس بھی 181/181.5 روپیہ کلو جیسی پوزیشن ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ آج تقریباً سارا دن ہی پرافٹ ٹیکنگ رہی ہے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا نرم ہوا ہے۔ .
Jul 27 2026 17:46:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے جبکہ پورٹ کے مالوں کے 11600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ بکنگ والے مالوں کا پڑتا تاحال اونچا ہی ہے مارکیٹ بہتر ہوسکتی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott