Sesame | تل
Oct 31 2026
Jul 25 2026 18:40:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ .
Jul 25 2026 15:17:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ گولی کوالٹی 20000/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا گوندل منڈی میں بازار 500 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں کمزور ہوا ہے اور اوپر 16250 تک کام ہو کر 15725 کی مارکیٹ ہے انڈین کرنسی میں 2/3% مندہ ہوا ہے۔ 12000 والا بازار 16000 چلا گیا تھا۔ ابھی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ انڈیا بازار پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم نظر آ رہا ہے۔ تاہم پاکستان میں انڈیا سے وارہ پڑتا نہیں ہے۔ ابھی 22000 روپیہ من سے اوپر کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب ایران کے مالوں میں وارہ تو ہے لیکن آمدن کے مسائل ہیں۔ بلوچستان میں راستوں کے مسئلے ہیں جس کی وجہ سے اکا دکا ٹریڈرز ہی رسک لیتے ہیں۔ اگر ایران سے مال نہیں آتے تو لوکل ریٹوں میں بہتری بن سکتی ہے .
Jul 25 2026 14:59:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 35500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ انڈیا سے 2480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 34000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ایرانی مال نہیں آ رہے ہیں وہ مہنگے پڑتے ہیں۔ اس بار لوکل جو بلوچستان کی فصل ہے کوئٹہ منڈی میں سوپر کوالٹی مال 34000 میں مل جاتے ہیں جبکہ کراچی میں 35000 روپیہ من تک فروخت ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں زیرے کا ریٹ 20755 ہے 100 کلو کا انڈین کرنسی میں۔ یہ ریٹ کوئ بڑا ریٹ نہیں ہے بلکہ چھوٹا ریٹ ہے۔ اس لیے انڈیا میں ریٹوں میں بہتری بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے بکنگ بھی اوپر جا سکتی ہے۔ اور لوکل ریٹوں میں بھی بہتری بن سکتی ہے۔ .
Jul 25 2026 13:13:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من تک ہیں۔ آج لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 25 2026 13:07:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کل سے فیصل آباد سائڈ لائنوں پر بارشیں ہیں۔ نیچے گاہکی خاموش ہے۔ جامپور ڈنڈی کٹ مال 10500/11000 جبکہ لودھراں ڈنڈی والے مال 8000/8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 23 2026 17:55:47 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ میں مزیداری نظر نہیں آرہی ہے .
Jul 23 2026 14:36:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی گولی کوالٹی دھنیا 20500/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایران سے تھوڑے تھوڑے مال آرہے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ .
Jul 23 2026 14:30:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرہ کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ 36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ والے مال لوکل مارکیٹ سے 1000/1500 نیچے پڑتے ہیں جسکی وجہ سے ٹریڈرز بکنگ میں ہی گاہک ہیں۔ .
Jul 23 2026 12:48:35 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزیداری نہیں ہے۔ خریدار خاموش ہے۔ جامپور کوالٹی 10500/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ڈنڈی کٹ مالوں کے۔ .
Jul 23 2026 12:46:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی خاموش ہے۔ بلوچستان سائڈ بھی نقل و عمل کے مسائل کی وجہ سے مال نہیں جارہے ہیں افغانستان اور ایران سائڈ بھی مسائل کی وجہ سے مال نہیں جارہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott