Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 25 2026
Jun 14 2022 10:33:02 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4550/4650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 4625 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ خریدار ہیں جبکہ بیچ کھل کر نہیِں آتی۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 13 2022 16:02:17 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ایک ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 107.5 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ بکنگ میں کوئی ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی سی گاہکی نکلتی ہے تو سیلنگ ہی نہیں آتی۔ کالا چنا کافی تیز ہوا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ ییلو پیس بھی 115 بن جائے گی کیونکہ سپلائی لائن میں مال زیادہ نہیں ہیں۔ دبئی سے بھی اتنی زیادہ سپلائی مل نہیں رہی ہے اور رشیہ سے بکنگ لینے میں امپورٹرز ڈرتے ہیں کیونکہ بنک ڈاکیومنٹ کلیئر نہیں کرتے۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق عید الاضحی کے دنوں میں جو لوگ جانور خریدنے ہیں قربانی کیلئے وہ عید سے پہلے چار پانچ روز اپنے جانوروں کو کالا چنا کی دال کھلاتے ہیں تاہم اس دفعہ کالا چنا انتہائی مہنگا ہے اس لئے ییلو پیس کی دال ہی زیادہ استعمال ہو گی۔ اس لئے عید سے پہلے اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ .
Jun 13 2022 15:57:36 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی تقریباً مال ختم ہو گئے ہیں۔ 230 جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر جو مال آیا ہے وہ سارا فارمر ڈریس مال ہے اور 230 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مشین کلین 235 سمجھنا چاہیے۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ کینیڈا سے جون جولائی شپمنٹ 900 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ تاہم لوڈڈ مال 950/60 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ فارمر ڈریس مال 930 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مال کینیڈا سے لوڈ ہو کر نکل جاتے ہیں وہ لوڈڈ مال ہوتے ہیں وہ تھوڑے جلدی پہنچ جاتے ہیں۔ نپر مسور کی بکنگ 950/60 ڈالر ہے۔ لوکل میں مال شارٹ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2022 15:47:46 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9075 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 13 2022 15:44:42 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4550/4650 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی لگ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انویسٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کھل کہ مال نہیں مل رہا ہے۔ لائن سے بیچ بہت ٹائٹ ہے۔ .
Jun 13 2022 12:01:27 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 9300/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش 9300/50 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 1035 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9100 تک پڑتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 13 2022 11:56:24 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 232 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 227/28 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی کی مارکیٹ میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم پورٹ پر 48 کنٹینر کرمسن مسور کے لگے ہیں۔ پورٹ کے مال باہر آنے میں تین چار دن لگ جائیں گے۔ انٹر بنک میں ڈالر 205.30 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 13 2022 11:27:18 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 106.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ آج بکنگ میں کوئی آفر نہیں ا رہی ہے دبئی سے۔ آخری کام دبئی سے رشین ییلو پیس کا 500 ڈالر میں ہوا تھا۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 110.80 تک پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 205.30 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 13 2022 10:40:29 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 150 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 4550/4650 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ حیدرآباد میں 4650 کا خریدار ہے۔ لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ اسٹاکسٹ بھرپور انداز میں خریداری کر رہا ہے۔ .
Jun 11 2022 15:23:21 4 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 106 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوپہر کے اوقات میں ایک افواہ گردش کر رہی تھی کہ گورنمنٹ نے بجٹ میں دالوں پہ ایڈوانس ٹیکس 2% سے بڑھا کر 3.5% کر دیا ہے تاہم شام کے اوقات میں تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ دالوں پر بارہویں شیڈول کے پارٹ 2 کے مطابق استثنا حاصل ہے اور ایڈوانس ٹیکس 2% فیصد ہی ہے۔ یعنی وہی پرانے اخراجات ہی آئیں گے امپورٹ پر 7% کے لگ بھگ۔ .
Jul 25 2026
Jul 25 2026
Jul 25 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott