Sorghum | جوار
Apr 22 2026
Mar 18 2025 00:19:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حمزہ شوگر ملز کے سودے 15800 تک ہوے ہیں جبکہ الائنس شوگر ملز کے سودے 15650/700 تک ہوے ہیں۔ پنجاب میں حمزہ شوگر ملز کی لوڈنگ کھلی ہوئی ہے باقی تمام ملوں کی لوڈنگ بند ھے سندھ میں الائنس کے علاؤہ باقی شوگر ملز کی لوڈنگ بند ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کی ملوں کو کہا ہے سیل ٹیکس ریٹرن 16000 سے جمع کرائیں جبکہ ملوں کے سودے 13500/14000/14500/15000 کے لیول پر بکے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں ملوں نے لوڈنگ بند کر دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ خبر تیزی کی خبر محسوس ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی بعض ماہرین سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اگر چند دن مزید لوڈنگ بند رہی تو بڑے شہروں میں چینی کی قلت ہو جائے گی۔ اور 19/20 رمضان المبارک کو مزید گاہکی بھی نکلے گی کیونکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں میٹھائیوں کی بہت بڑی لاگت ہوتی ہے۔ اور پائپ لائن بالکل خالی ہونے کے امکانات ہیں۔ اگر پائپ لائن خالی ہو جاتی ہے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تگڑی گاہکی نکلتی ہے تو صورت حال تیزی کی طرف جا سکتی ہے۔ یہ تو تیزی کا پہلو تھا۔ دوسری جانب حکومت بھی بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور ڈیلروں کو ابھی تک قید سے رہائی نہیں مل رہی بلکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے فل الحال ڈیڈ لاک ہے۔ حکومت اور ملوں کے درمیان ابھی تک کچھ طے نہیں پا سکا۔ جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے ڈیلر حضرات اپنی سیٹوں پر نہیں بیٹھ رہے اور رو پوش ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کوئی کام سننے میں نہیں آ رہا۔ البتہ ایک بات ضرور ہے ریٹیل کی سطح پر چینی روزانہ فروخت ہو رہی ہے اور ملوں سے لوڈنگ بند ھے جس سے پائپ لائن بہت زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ایک دفعہ پائپ لائن زیرو ہو جائے تو تو دوبارہ بھرنے میں وقت لگتا ہے دوسری جانب رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے میں دن تھوڑے ہی رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج سینٹرل پنجاب کے کئی شہروں میں چینی کے ریٹ شوٹ اپ ہوے ہیں اگر لوڈنگ بند رہی تو سینٹرل پنجاب کے شہروں میں مقامی سطح پر مزید تیز ہو جائے گی چینی۔ .
Mar 17 2025 21:43:31 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے فل الحال کوئی کام نہیں ہو رہے ہیں۔ فل الحال حالات جوں کے توں ہی ہیں۔ آج مزید گرفتاریاں سننے میں آئیں ہیں۔ تمام ڈیلروں کے نمبر بند ہیں۔ فل الحال محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے مزید سختیاں سننے میں آ رہی ہیں۔ اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ .
Mar 17 2025 15:49:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر الائنس گھوٹکی 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15600 جبکہ اپریل کے سودوں کے 16300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں غیر یقینی سی صورتحال ہے۔ ابھی بھی ڈیلرز کے فون بند ہیں۔ .
Mar 17 2025 13:37:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز 200 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 16200 روپیہ کوئنٹل جبکہ رمضان العریبیہ یونیکول سفینہ شوگر ملز کے 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد لوڈنگ بند ہے۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی الائنس 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 15900 لوڈنگ مل جاتی ہے۔ آر وائی کے 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائی کے لوڈنگ نہیں ہے۔ فارورڈ کے سودوں کے کوئ آفیشل تو کام نہیں ہو رہے ہیں لیکن پرائیوٹ میں مارچ کے 15600/15650 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے اوپر ریٹوں میں بلائنڈ مال بیچے ہیں اندر خانے کوورنگ کر رہے ہیں۔ زیریں سندھ میں بھی لوڈنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال اگلے دنوں رمضان المبارک کی وجہ سے تھوڑی بہت گاہکی تو نکل سکتی ہے۔ لیکن فل حال مال سٹاک نہیں کرنا چاہیے۔ ابھی مارکیٹ میں صورت حال غیر یقینی ہے۔ مارکیٹ میں کریکشن کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Mar 15 2025 23:45:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے حوالے سے آج ملوں اور گورنمنٹ کے درمیان میٹنگ بغیر نتیجے کے ختم ہوئ صبح پھر میٹنگ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کا موقف ہے کہ چینی کا ریٹ فکس کیا جائے۔ تاہم گورنمنٹ چاہتی ہے کہ 14000/15000 تک ریٹ فکس ہوں لیکن ملیں نہیں مان رہی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں کہتی ہیں ہم نے گنا مہنگا لیا ہے اور ہمیں چینی 175 روپیہ کلو سے کم نہیں پڑتی۔ صبح دوبارہ میٹنگ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوسری جانب سندھ سائیڈ میں ایف بی آر نے بھی سختی شروع کر دی ہے ایف بی آر نے ملوں کو کہا ہے کہ سیل ٹیکس کی انوائس کاٹیں۔ جبکہ ملیں کہتی ہیں ہم نے چینی 13000/14000 میں بیچی ہوئی ہے ہم کیوں 6/7 روپیہ ٹیکس بھریں۔ یہ مسائل بھی چل رہے ہیں ساتھ ساتھ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپیشل برانچ نے فیصل آباد اور لاہور کے چند ڈیلروں کو گرفتار کیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک بھر کے ڈیلروں کے فون نمبر بند تھے اور مارکیٹ میں کوئی کام کاج نہیں تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق امید ہے گرفتار شدہ ڈیلر کل تک رہا ہو جائیں گے اور دوسری جانب ملوں کی اور گورنمنٹ کی میٹنگ کے متعلق بھی کچھ نہ کچھ باتیں سامنے آ جائیں گیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی مارکیٹ کی ٹون واضح نہیں ہے اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ الحمدللہ ہم نے آج سے آٹھ دن قبل باقاعدہ تبصرہ لکھا تھا جس میں ہم نے لوگوں کو کہا تھا چینی کو ایک دفعہ فارغ کر لیں۔ ہمارے جتنے پرانے ممبر ہیں جو ہمارے ساتھ تین چار سالوں سے جڑے ہوئے ہیں ان لوگوں نے تو چینی فارغ کر دی اور ایک دفعہ نفع پکا کر کے پیسے سمیٹ لئے تاہم جو نئے لوگ ممبر بنے ہیں ان میں چند لوگ ہیں جو شائد ہماری بات پہ عمل نہیں کر سکے۔ اس وقت جلد بازی بالکل نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ چند دن تک چیزیں سامنے آئیں گیں۔ جیسے جیسے ہمارے پاس خبریں آتی جائیں گیں ہم آپ کی خدمت میں پیش کرتے جائیں گے۔ ابھی حالات و واقعات کا انتظار کریں۔ چینی ان شاءاللہ دوبارہ موقع دے گی لیکن تھوڑا صبر درکار ہے۔ آخر میں میری گزارش ہے اپنے ممبران سے کہ ہماری پوسٹوں کے سکرین شاٹ لے کر گروپوں میں نہ پھینکا کریں صرف ریپوٹ پڑھا کریں اور چپ چاپ اپنا کام کر لیا کریں۔ کیونکہ جب خبریں لیک ہو جاتی ہیں تو اس میں ہمارا نہیں بلکہ آپ لوگوں کا ہی نقصان ہے جب سارے جہان کو بیک وقت خبر مل جائے تو نہ بندہ مال بیچ سکتا ہے نہ لے سکتا ہے۔ سمجھدار کھلاڑی اپنا کام پورا ہونے کے بعد ہی لوگوں کو بات بتاتے ہوتے ہیں۔ اس لئے براے کرم ہماری پوسٹیں گروپوں پہ لیک نہ کیا کریں۔ کیونکہ جب آپ پوسٹیں لیک کرتے ہیں تو پھر ہم خُفیہ خبریں کھل کر نہیں لکھ سکیں گے۔ اور اگر آپ ہماری ریسرچ رازداری سے اپنے پاس رکھیں گے تو پھر وہ خبریں بھی آپ کو دیں گے جو آپ نے زندگی میں کبھی نہیں سنیں ہونگی۔ اپنا بہت سارا خیال رکھئے گا اللہ حافظ۔ .
Mar 15 2025 18:01:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال آج کسی ڈیلر کا نمبر نہیں لگ رہا ہے۔ حاضر میں کوئ کام کاج نہیں ہے۔ سب کے فون بند ہیں۔ جیسے ہی کوئ کام کی اطلاعات موصول ہونگی اپڈیٹ کر دی جائے گی۔ .
Mar 15 2025 13:20:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کی مارکیٹ فل حال موصول نہیں ہو رہی ہے۔ ڈیلرز کے نمبر بند آ رہے ہیں۔ .
Mar 14 2025 23:19:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ھے اور مارچ کے سودے 15500 تک ہوے ہیں۔ اپریل کے سودے 16225 تک ہوے ہیں۔ .
Mar 14 2025 23:05:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 60 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ھے اور مارچ کے سودوں کے 15550/60 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کے 16250/60 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت نفع خوری ہو رہی ہے۔ جن لوگوں کو تگڑا منافع ھے وہ ہر ریٹ میں چینی بیچ جاتے ہیں۔ .
Mar 14 2025 22:57:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 100 روپیہ مزید کمزور ہوئی ھے اور مارچ کے سودوں کی 15610 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل 16310 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ میں مندے کا رجحان ھے .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott