Yellow Peas | ییلو پیس
Mar 04 2026
Mar 24 2025 22:09:08 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودوں میں 15 روپیہ کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 15775 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Mar 24 2025 17:30:34 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید 25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور جنوبی پنجاب میں حاضر 15700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15760/70 جبکہ اپریل کے سودوں کے 16280/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکٹ بہتر ہے۔ .
Mar 24 2025 15:57:03 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ شام کے اوقات میں الائنس 15675 ایس جی ایم 15625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ حمزہ شوگر ملز کے 15775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 24 2025 14:52:14 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 30 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور 15680 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں الائنس شوگر ملز کے جبکہ حمزہ شوگر ملز کے 15780 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اپریل کے سودوں کے 16250/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 24 2025 13:33:04 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون نون شوگر ملز کے 16100 رمضان العریبیہ سفینہ 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی الائنس 15650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوڈنگ صرف الائنس کی ہے اور الائنس پر لوڈنگ کا کافی رش ہے۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 15725 جبکہ اپریل 16220/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے شوگر ملز کے 15750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 15900/16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کافی ساری ملوں سے لوڈنگ نہیں ہے۔ ملز کا مطالبہ ہے کہ ہم 16000 کے حساب سے ٹیکس نہیں دیں گے جس کی وجہ سے لوڈنگ بند کی ہوئ ہے۔ دوسری جانب آگے نیچے ریٹیل میں کام کاج والے دن بھی 3/4 ہی رہ گئے ہیں۔ اس لیے اگلے دو تین دن میں مارچ کے سودوں سے ساتھ ساتھ لازمی نکلنا چاہیے۔ آگے مارچ کے سودوں کی کٹنگ پر مارکیٹ نرم بھی ہو سکتی ہے۔ فارورڈ میں کام بھی کھل کر نہیں ہو رہے ہیں اور بڑے ڈیلرز بھی ابھی تک سیٹ پر نہیں ہیں۔ .
Mar 23 2025 22:15:06 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی میں کوئی کام کاج نہیں ھے۔ آج پھر ڈیلروں کے نمبر بند ہیں۔ .
Mar 23 2025 04:36:42 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارچ کے سودوں میں 25 روپیہ کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور 15700 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ اپریل کے سودے بھی 16200/16250 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ابھی تک پرانے سودوں کے حساب سے سیل ٹیکس دینے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جس کی وجہ سے لوڈنگ بند ھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم سننے میں آیا ہے کہ آج وطن واپس تشریف لا رہے ہیں اور ایک آدھ دن تک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا اور لوڈنگ امید ہے پیر منگل تک کھل جانی چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض شہروں میں چینی کی قلت بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نیچے گیپ بنتا جا رہا ہے۔ جوں ہی لوڈنگ کھلے گی ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ملیں چاہتی ہیں کہ گورنمنٹ انڈسٹری کیلئے ریٹ فکس نہ کرے کیونکہ انڈسٹری کمرشل ہے۔ اور انڈسٹری مشروبات بیچ کر معقول منافع کماتی ہے اس لیے انڈسٹری کو کم ریٹ چینی دینے کو ملوں کی رضا مندی نہیں بے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج بھی ماہرین سے تفصیلی بات چیت ہوئی تو ان کہنا یہی ہے کہ آگے چل کر چینی کی قیمتیں بہتر ہو جائیں گی۔ تاہم مارچ کے سودوں کی پیمنٹ کا جن حضرات کے پاس بندوبست نہیں ہے ان کے سودے کم ریٹس میں فروخت ہو جائیں گے۔ اتنے دباؤ کے باوجود بھی ڈیلر زیادہ مندے میں نہیں ہیں کیونکہ تگڑی ملیں مال فروخت نہیں کر رہی ہیں۔ اور جن ملوں کے سودے جون تک فروخت ہو چکے ہیں انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ صرف گورنمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ سست ھے۔ امید ہے آئندہ آنے والے دنوں میں کوئی نہ کوئی حل نکل آے گا۔ .
Mar 23 2025 00:59:09 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گزشتہ روز شوگر ملز نے ایک پریس ریلیز جاری کی ملاحظہ فرمائیں۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنپنجاب زون21 مارچ، 2025پریس ریلیزپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض حلقے غلط فہمیاں پیدا کر کے چینی کی قیمتوں کو اس کی برآمدات سے منسلک کر رہے ہیں۔ایک بیان میں، ترجمان نے کہا کہ شوگر انڈسٹری نے بار بار واضح طور پر واضح کیا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ برآمدات نہیں ہیں۔ ستمبر 2024 کے آخر میں، صنعت کے پاس پائپ لائن میں چینی کی دو سال کی زائد پیداوار تھی (تقریباً 1.2 ملین میٹرک ٹن جس کی مالیت 250 بلین روپے تھی) جو تقریباً 25 فیصد شرح سود پر بینکوں کے ساتھ گروی رکھی گئی تھی۔ اگر حکومت برآمدات کی اجازت نہ دیتی تو پاکستان کی چینی کی صنعت جو 5 بلین ڈالر کا درآمدی متبادل اور دنیا کی سب سے سستی چینی فراہم کرتی ہے، تباہ ہو جاتی۔ برآمدات کی اجازت کافی تاخیر کے بعد اور متعدد سرکاری ذرائع سے بھاری سرپلس کے ذخیرے کی تصدیق کے بعد دی گئی۔مزید یہ کہ جون 2024 میں، حکومت کے ساتھ باہمی اتفاق کیا گیا تھا کہ کرشنگ سیزن 2023-24 اور کیری اوور میں پیدا ہونے والی چینی کی ایکس مل ریٹ روپے رہے گی۔ برآمدی مدت کے دوران 140 فی کلو گرام۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی پیداواری لاگت، بنیادی طور پر گنے کی قیمتوں پر منحصر ہے، ہر کرشنگ سیزن میں مختلف ہوتی ہے۔ اس سیزن میں کاشتکاروں کو گنے کی تاریخی طور پر بلند ترین قیمتیں روپے تک موصول ہوئی ہیں۔ 750 فی من جس نے انہیں اور زرعی شعبے کی پائیداری اور آنے والے سالوں میں گنے کی بہتر فصلوں کے امکانات فراہم کیے ہیں۔ اس لیے چینی کی قیمتوں کو آنے والے وقتوں کے لیے ایک خاص مقام پر اس کی برآمدات سے جوڑنا مکمل طور پر جانبدارانہ اور بلاجواز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹہ مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور کریانہ مرچنٹس نے ناجائز منافع کمانے کے لیے میڈیا مہم کے ذریعے مارکیٹ فورسز کو متاثر کر کے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیمت چینی صنعت نے صارفین کے بہترین مفاد میں 19 اپریل تک ایک ماہ کے لیے حکومت کے ساتھ طے کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی گھریلو صارفین کو 274 قائم سٹالز پر 130 روپے فی کلو کے حساب سے رعایتی چینی مل رہی ہے۔صفحہ 1/2پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنپنجاب زونچینی کی صنعت گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سے درخواست کر رہی ہے کہ چینی کی پیداواری لاگت کی تصدیق اور آڈٹ کے لیے آزاد کاسٹ آڈیٹرز کا تقرر کیا جائے، تاکہ اسے مزید قابل اعتماد اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول بنایا جا سکے۔شوگر انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چینی کی الگ الگ قیمتوں کے تعین کے لیے دو درجے کا طریقہ کار اپنائے کیونکہ 80 فیصد چینی کمرشل سیکٹر اور 20 فیصد گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں۔ تجارتی شعبہ مکمل طور پر غیر منظم ہے اور کسی بھی قیمت کے کنٹرول سے مستثنیٰ ہے۔ شوگر انڈسٹری حکومت کی مشاورت سے گھریلو صارفین کے لیے ایک معاون طریقہ کار وضع کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔صفحہ 2/2 .
Mar 22 2025 22:03:44 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 25 روپیہ تیز ہوئی ہے اور الائنس شوگر ملز کے 15650 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ حمزہ شوگر ملز 15750/15775 روپیہ کوننٹل جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ الائنس اور حمزہ کی لوڈنگ جاری ھے۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ میں لوڈنگ نہیں ہے۔ تاہم مارچ کے سودوں کی 15675/700 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ھے۔ تاہم چینی میں فل الحال صبر درکار ہے۔ 24 تاریخ کو پیر ھے اور اور پیر کو عدالت سے بھی کوئی نہ کوئی خبر ضرور آے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر عدالت میں خالی اگلی تاریخ ہی پڑ گئ تب بھی ٹریڈرز حوصلے میں آ جائیں گے۔ .
Mar 22 2025 17:12:05 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں ایس جی ایم کے 15600 جبکہ الائنس 25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 15625 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott