Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 05 2025
Sep 01 2022 11:07:36 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 50 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9750 جیسے حالات ہیں۔ کراچی سے لوڈنگ نہیں ہو رہی ہے ڈالر بھی مندہ ہوا ہے انٹر بنک میں 217.5 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ بکنگ بھی 1005 ڈالر ہے۔ مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ .
Sep 01 2022 11:04:52 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 111 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کم کاج نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ مورو سے کراچی تک سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ کراچی سے لوڈنگ نہیں ہے۔ دوسری جانب ڈالر بھی انٹر بنک میں 217.5 پیسے تک پہنچ گیا ہے جبکہ بکنگ بھی 10 ڈالر نرم ہے اور 470 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے .
Sep 01 2022 11:03:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ تھوڑی سست نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع تھوڑی بہت نیچے ا سکتی ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ تھل لائن پر حالات بہت خراب ہیں کچھ مال بارشوں سے ڈیمیج ہو گیا اور کچھ سیلاب کی نظر ہو گیا ہے۔ مونگ کی اچھی خاصی شارٹیج نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوگ انتظار میں ہیں کہ 100/200 نیچے آنے تو دوبارہ خریداری کریں۔ .
Sep 01 2022 10:49:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی کہنے کو تو 210 روپیہ کلو ہے لیکن گاہک نہیں ہے 205 ہی سمجھنا چاہیے۔ جبکہ کرمسن مسور جو کل 215 جیسے حالات تھے ریگولر کوالٹی آج 210 ہی سمجھنا چاہیے۔ کراچی میں مال کافی پڑے ہوے ہیں صرف پچھلے دنوں بمپر ڈیمانڈ تھی اور ڈالر بھی اوپر جا رہا تھا جسکی وجہ سے مارکیٹ میں یک دم تیزی آ گئی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے ابھی ستمبر میں کراچی پورٹ پر 8000 ٹن نپر اور 10000 ٹن کرمسن پورٹ پر آے گی۔ مندے کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott