Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Dec 06 2025
Jul 03 2025 12:35:32 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 9800 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ بارشوں کے دوران فلحال لائنوں سے آمدن کم ہے آگے جولائی کے وسط سے سیالو مونگ بھی شروع ہو جائے گی۔ فلحال مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ .
Jul 02 2025 17:11:10 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 02 2025 12:27:22 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بارشیں ہیں آگے مزید بھی بارشیں متوقع ہیں جسکی وجہ سے لائنوں سے بیچ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 01 2025 18:02:22 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 9800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بارشیں ہیں جسکی وجہ سے فلحال بیچ کم ہے۔ .
Jul 01 2025 12:37:46 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ حیدرآباد منڈی میں روجھان کے مال کے 9350 جبکہ علی پور کے مال کے 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ یہ سٹاک والے ریٹ نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان میں مونگ کی بیجائ تو زیادہ تھی تاہم اوسط کم ہے۔ کل ملا کر جتنی کھپت ہے اتنی پوری ہو جائے گی۔ اس کے علاؤہ کابلی مونگی بھی آگے سردیوں میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی مندے کا رجحان ہے کیونکہ انڈیا دالوں کی بہت بمپر بیجائیاں ہو رہی ہیں۔ انڈیا پچھلے سال خریف دالوں کی بیجائ اب تک 14.40 لاکھ ہیکٹرز پر تھی جبکہ اس سال 19.28 لاکھ ہیکٹرز پر بیجائ ہو چکی ہے۔ 34% تک زیادہ بیجائ ہوچکی ہے اور مزید بھی بیجائ جاری ہے۔ مونگ ثابت کی بیجائ انڈیا میں اس سال 8.58 لاکھ ہیکٹرز پر ہوچکی ہے جبکہ پچھلے سال 4.30 لاکھ ہیکٹرز پر تھی۔ دالوں کا ریٹ اچھا تھا اس لیے ریکارڈ بیجائیاں ہوئ ہیں انڈیا میں۔ 30 جون تک کے ڈیٹا کے مطابق مونگ ثابت کا گجرات میں پچھلے سال کی نسبت 6% رقبہ زیادہ کاشت ہے جبکہ راجستھان میں 29% تک رقبہ زیادہ کاشت ہے۔ مونگ کی انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کی مارکیٹ کے پیچھے ہی چلتی ہے کیونکہ انڈیا دالوں کا سب سے بڑا کھپت والا ملک ہے۔ انڈیا اگر اچھی فصلیں اتر آئیں تو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ارجنٹینا برازیل برما تنزانیہ وغیرہ کے ریٹ ڈائون ہو سکتے ہیں۔ .
Jul 30 2024 17:42:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 400/500 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 9000/9100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ گاہکی بھی ٹھنڈی ہے۔ مال بھی ابھی نمی والے ہیں ملرز مال نہیں خرید رہے ہیں۔ .
Jul 30 2024 12:35:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم ہے۔ .
Jul 29 2024 12:11:31 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ کمزور اوپن ہوئ ہے اور 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال آمدن کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 27 2024 17:20:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی کمزور ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ نئے سیالو مال بھکر لیہ کڑوڑ سائڈ سے منڈیوں میں آ رہے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9700/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 25 2024 16:59:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott