Sugar | چینی
Apr 13 2026
Mar 04 2023 16:00:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 25 پیسے بہتر ہوا ہے اور 174.25 تک کام ہوے کراچی میں۔ سی ایچ کے ایم کے ریٹ 172.25 تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر آج ایک جہاز لگ گیا ہے جو کئی دنوں سے سمندر میں کھڑا تھا۔ اور آج اس جہاز میں ڈیلیوری بھی شروع ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس جہاز میں 284000 بوری کالا چنا ہے۔ اس میں تقریباً 15000 ٹن مال کے بنک سے ڈالر مل گئے ہیں جبکہ چند دن تک بقایا بھی ملنے کی توقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس جہاز میں سی ایچ کے ایم کوالٹی (ملنگ کوالٹی) 530 ڈالر میں جبکہ نمبر ون کوالٹی 555 ڈالر میں بکنگ ہوئی تھی تمام ایمپورٹرز نے کراچی کے ایک بہت بڑے ایکسپورٹر کو 26 ڈالر فالتو دے کر ایک سی کھلوائ تھی یعنی اس جہاز میں ایمپورٹرز کی بکنگ 556 اور 581 ڈالر کی بکنگ ہو گئی جو بالترتیب پاکستان آکر تقریباً 168 اور 175 تک پڑتا ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز مضبوط ہو کر مال بیچ رہے ہیں۔ جس کو پیمنٹ کی تنگی ہے وہی مال بیچتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوسرا جہاز 8 مارچ تک پورٹ پر لگے گا دوسرے جہاز میں 21000 ٹن مال ہے اور سارے کا سارا سی ایچ کے ایم کوالٹی ہے۔ یہ جہاز بھی 530 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بک ہوا ہے۔ جبکہ ایمپورٹرز کو 12 ڈالر مزید دینے پڑیں گے اور اس کا ریٹ 542 ڈالر ہو جائے گا۔ اس جہاز میں ڈالر کس طرح ملتے ہیں بنکوں سے یہ جہاز لگتے وقت ہی پتا چلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ ملرز کے سر پر چل رہی ہے۔ انویسٹرز اتنے ایکٹو نہیں ہے۔ جہاں گاہکی آتی ہے وہاں دو چار روپیہ کلو بڑھ جاتا ہے۔ جبکہ اگر پیمنٹ کے فقدان کی وجہ سے بیچ آتی ہے تو مارکیٹ دو چار روپیہ کلو کم ہو جاتی ہے۔ مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ ایمپورٹرز کا پڑتا ہی ان ریٹوں کا ہے جو حاضر مارکیٹ چل رہی ہے۔ پیسے کا بحران ضرور ہے۔ لیکن مندہ نہیں لگتا کیونکہ 10/15 رمضان المبارک تک بھرپور ڈیمانڈ رہنے کی توقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سارے سال کی ڈیمانڈ ایک طرف ہوتی ہے جبکہ شعبان اور رمضان کی ڈیمانڈ ایک طرف ہوتی ہے۔ پاکستان کی لوکل فصل ایک محتاط اندازے کے مطابق 20 اپریل کے بعد ہی شروع ہوتی ہے۔ اور اگر مارچ میں بارشیں زیادہ شروع ہو گئیں تو تھوڑی لیٹ بھی ہو سکتی ہے۔ چونکہ فروری کے مہینے میں گرمی زیادہ پڑی ہے ہے اس لئے محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں کے امکانات بھی ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق رمضان المبارک کی کھپت پرانے چنے سے پوری ہو گی۔ کیونکہ نیا چنا شروع ہونے تک رمضان المبارک ختم ہو جائے گا۔ .
Mar 04 2023 14:15:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 10 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 9090 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ ٹیکس ان پیڈ 9015/20 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودے 9315 تک ہوے ہیں مارچ کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ لچک عارضی ہے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو جائے گی کیونکہ جنوبی پنجاب کے بڑے گھر سیل نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اتحاد شوگر ملز والا 9300 مانگتا ہے 12 تاریخ کی پیمنٹ پر۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی کسی ڈیلر نے 9300 والا سودا لکھا دیا مارچ کے سودے فورآ جمپ کر جائیں گے کیونکہ ڈیلروں کے ہاتھ میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔ اور آگے بمپر ڈیمانڈ کے دن ہیں۔ حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر 10/20 گھٹ بھی جاے تب بھی کوئی بات نہیں کیونکہ چب چلے گی تب ساری کسر نکال دے گی۔ .
Mar 04 2023 14:06:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 295/305 اسٹریلیا 6/7/8 320/340 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا مال ہلکے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 330/350 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اچھے مال۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380/390 ۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 04 2023 13:53:20 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ دوپہر کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 174 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 172 تک کام ہوے ہیں۔ اس بھاؤ میں مل جاتا ہے مارکیٹ تھوڑی سست ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اوپر تلے دو جہاز پورٹ پر لگنے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں پیمنٹ پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پھر پانچ تاریخ کو ییلو پیس کا جہاز بھی لگنا ہے۔ .
Mar 04 2023 13:52:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 400/500 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 18000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل ڈیمانڈ بہت اچھی ہے اور پنجاب میں لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں اس لیے مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے۔ .
Mar 04 2023 13:43:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ کوالٹی 3900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 04 2023 13:40:39 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 13500/13800 جبکہ گولی دھنیا 19000/19500 جیسے حالات ہیں۔ دھنیا ثابت پنڈی اور پشاور مارکیٹ میں بھی یہی ریٹ ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا 12500 جبکہ گولی 16500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پنجاب منڈیوں میں بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ آج حیدر آباد منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی 10000 سے 11500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ سندھ جو بھی آمدن ہو رہی ہے فوراً مال ِبک رہے ہیں۔ .
Mar 04 2023 13:34:01 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مرچ ثابت کنری منڈی میں 800 بوری کی آمد تھی 18000 سے 22000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ لونگی کوالٹی 25600 تک بولی ہوئی ہے۔ کوالٹی بیکار ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 19000 روپیہ من جیسے بھاؤ ہیں کولڈ اسٹور والی کے۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شہزادی کوالٹی فیصل آباد منڈی 17000/18000 تک کام ہوے ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 04 2023 13:10:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ کے ریٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 12800/13000 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 14000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا کی مارکیٹ سست ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 04 2023 13:08:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 3900 روپیہ من جیسے بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا 278 میں کام ہوا ہے جبکہ پرولائن 320 تک کام ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 4150/4200 جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ ایک گاڑی ک آمدن تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott