Sesame International Market Update| تل انٹرنیشنل مارکیٹ رپورٹ
Apr 12 2026
Dec 14 2022 16:29:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 188 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ نپر مسور 190 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی بہت زبردست ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Dec 14 2022 16:21:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور شام کے اوقات میں 7600 کا خریدار بن گیا ہے۔ 40 دن کی پیمنٹ پر 7900 کا خریدار ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی مزید تیزی پکڑ سکتی ہے کیونکہ تھل لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی بھی پرانے مال سے خالی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ازبکستان اور تاجکستان میں بھی برف باری شروع ہو گئی ہے اور افغانستان میں بھی برف باری کی وجہ سے راستے بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ازبکستان اور تاجکستان وغیرہ سے ابھی تین ماہ مونگ پاکستان نہیں ا سکے گی۔ دوسری جانب کراچی کے ایمپورٹرز بھی انٹر نیشنل مارکیٹ سے بکنگ نہیں لے رہے ہیں کیونکہ بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ اس لئے مارکیٹ کسی وقت بھی مزید شوٹ اپ ہو سکتی ہے تھل میں جو مونگ پڑی ہوئی ہے وہ مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ .
Dec 14 2022 13:34:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ دن کے اوقات میں انتہائ گرم ہے۔ 3 روپیہ کلو مزید تیز ہو گئ ہے۔ 142 کا گاہک ہے بیچ ہی نہیں ہے۔ .
Dec 14 2022 13:12:56 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن ریگولر کوالٹی 188 سے 190 جیسے حالات ہیں۔پرچون کوالٹی مال نہیں ہیں مارکیٹ میں۔ نپر مسور بھی 189/190 جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 66 کنٹینر مسور کی آمدن تھی۔ .
Dec 14 2022 11:43:08 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 139/140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ گاہک 139 جبکہ بیچ 140 کی ہے۔ مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے ایک مہینے میں ییلو پیس 28 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے۔ .
Dec 14 2022 11:32:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ پڑتے سے اوپر چل رہی ہے لیکن حاضر میں مال کم ہیں اور بینکوں سے ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز کھل جر سیل نہیں دیتے۔ .
Dec 14 2022 11:27:02 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 7550 جبکہ نئ 7350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 13 2022 18:04:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 139 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 139 کی بیچ ہے گاہک تھوڑا سست ہے۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Dec 13 2022 16:54:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 139 تک کام ہوے ہیں اب ایمپورٹرز 140 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ دال ییلو پیس 151.50 تک کام ہوے ہیں ملرز اب 153 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 12 ہزار ٹن والا جہاز جو پہلے 14 جنوری کی آمد شو کر رہا تھا اب 20 جنوری کو آمد شو کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 20 جنوری والے جہاز میں 520 ڈالر میں کام ہوا ہے یہ کام ری سیل میں ہوا ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 128 تک پڑتا ہے اگر اس وقت انٹر بنک میں ڈالر کا یہی ریٹ رہا تو۔ آج انٹر بنک میں ڈالر کے 225 جیسے حالات تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز 36 ہزار ٹن والا جنوری میں لوڈ ہو گا اس میں ری سیل میں 510 ڈالر کی بیچ ہے۔ .
Dec 13 2022 16:44:53 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9975 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کا ملنا محال ہے۔ .
Dec 13 2022 16:41:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7350 جبکہ پرانی 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق خریدار بن جاتا ہے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہے .
Dec 13 2022 16:34:02 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 185 جبکہ اچھی کوالٹی 188/90 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 188/90 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بروکر حضرات صرف ریٹ دے رہے ہیں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔ .
Dec 13 2022 12:09:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ دن کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے اور 138 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 13 2022 11:50:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی مارکیٹ گودام کے مالوں کی سیل ہی نہیں آ رہی ہے۔ بینک سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں اور لوکل مارکیٹ میں سیلنگ ہی نہیں آ رہی ہے۔ سب بڑھا بڑھا کر ریٹ مانگ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Dec 13 2022 11:29:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 9950/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں گودام کے مال کے۔ لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 13 2022 11:27:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 137 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 13 2022 11:23:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 7550 روپیہ من جبکہ پرانی 7350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ فل حال بیچ کم ہے۔ .
Dec 12 2022 17:43:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 180/83 جبکہ ریٹیل کوالٹی 185/87 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 185 سے 187 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Dec 12 2022 17:24:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی آج شام کے اوقات میں زبردست قسم کی تیزی کا ماحول بن گیا ہے 5 روپیہ کلو کی تیزی تقریباً 2 گھنٹے میں ہوئی ہے اور 136 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے۔ اس وقت دال کا 148 کا بھی خریدار بن جاتا ہے لیکن بیچ کم آ رہی ہے۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ییلو پیس ثابت کا ایک جہاز 12000 ٹن کا 14 جنوری تک پورٹ پر آے گا۔ جبکہ ایک اور جہاز جو جنوری کو شپمنٹ ہوگی پہلے 22 ہزار ٹن بک ہوا تھا اب ایمپورٹرز نے اس جہاز میں مزید خریداری کی ہے اور وہ جہاز اب 36 ہزار ٹن کا ہو گیا ہے اس جہاز کی بکنگ 477 ڈالر میں ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 12 ہزار ٹن والا جہاز جب تک پورٹ پر آے گا اس وقت تک پائپ لائن پھر خالی ہو جائے گی۔ جبکہ 36 ہزار ٹن والا جہاز جنوری میں لوڈ ہو گا اسے پاکستان آنے میں ابھی بہت وقت ہے۔ دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے اس لئے تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 12 2022 16:53:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 25 روپیہ من بہتر ہوے ہیں اور 9925 تک کام ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے .
Dec 12 2022 16:48:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7350 جبکہ پرانی 7550 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کی مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ 25/50 روپیہ من روز تیز ہوتی ہے یہ پکی تیزی کی نشانی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Dec 12 2022 12:51:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 131 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ اس لیے لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز کی سیلنگ انتہائ کم ہے۔ بکنگ 485 ڈالر والی کراچی پورٹ پر 119/120 روپیہ کلو کا پڑتا ہے لیکن لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 12 2022 11:56:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے۔ کرمسن پورٹ 176/177 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ گودام کے مال کے 180 سے 183 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاو۔ نپر مسور کے 183 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بینک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں اور لوکل مارکیٹ میں مسور کی سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ فیصل آباد منڈی میں ایک دو دن سے نیچے ڈیمانڈ بہتر تھی۔ کراچی پورٹ پر 5 کنٹینر نپر جبکہ 35 کنٹینر کرمسن مسور کی آمدن تھی۔ .
Dec 12 2022 11:49:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور پرانی 7500 جبکہ نئ 7300 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 7250/7350 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ہے ایک دو دن سے۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Dec 12 2022 11:42:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ .
Dec 10 2022 17:53:37 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 130 روپیہ کلو تک کام ہو کر مارکیٹ تھوڑی خاموش ہوئی ہے۔ اس وقت 130 کی بیچ ہے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی بہت مزید کم ہو کر دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ دوسری جانب ایک 12 ہزار ٹن کا جہاز بھی آنا ہے لیکن جہاز آنے میں ابھی ایک ماہ وقت لگے گا۔ 14 جنوری تک جہاز کی آمد متوقع ہے۔ .
Dec 10 2022 17:36:39 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 177 سے 180 پہ رکی ہوئی ہے۔ پورٹ کے سودے 175 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 182۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ کیونکہ ابھی مزید بکنگ نہیں ہو رہی ہے بنک ڈالر بھی کھل کر نہیں دے رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آگے چل کر سپلائی لائن میں گیپ آ جائے گا۔ .
Dec 10 2022 17:24:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9900 سے 9950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے۔ .
Dec 10 2022 17:20:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7200 پرانی 7400 جیسے حالات ہیں۔ لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 40 دن پیمنٹ پر 7750 کا خریدار ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا اب مونگ اپنا اگلا ہدف مکمل کرے گی۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ اب 8000 کی نفسیاتی حد کو چھو سکتی ہے۔ .
Dec 10 2022 13:28:50 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی مارکیٹپورٹ کے مال 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پورٹ کے مالوں کا گاہک نہیں ہے۔ جبکہ گودام کے مال کے 177 سے 180 سے حالات ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ پرچون کوالٹی اچھے مال 182/183 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 182/183 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Apr 11 2026
Apr 11 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott