Sugar | چینی
Apr 24 2026
Sep 06 2023 15:52:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں 250 روپیہ من تیز ہوئے ہیں اور 8600 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال گاہک بن جاتا ہے۔ بیچ کم ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ .
Sep 06 2023 15:49:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 126 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بکنگ 10/15% دال والے مال 360 ڈالر فی ٹن جبکہ اچھے مال 370 ڈالر فی ٹن ریٹ موصول ہوا ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Sep 06 2023 14:22:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور نپر مسور ایڈوانس پیمنٹ پر 283 روپیہ تک کام ہوئے ہیں۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی مال 305 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Sep 06 2023 12:35:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 126 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ بکنگ 10 ڈالر کم ہوئ ہے اور 370 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Sep 06 2023 12:07:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 16300 روپیہ من ریٹ ہے۔فیصل آباد منڈی میں بھی 16900/17000 روپیہ من ریٹ ہے۔ بکنگ 35 ڈالر کم ہوئ ہے اور 1075 ڈالر فی ٹن ریٹ موصول ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بار انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ ہمارے پاس لوکل میں دالیں مہنگی ہونے کی وجہ ہماری کرنسی کافی کمزور ہوئ ہے۔ ایک سال پہلے ڈالر 202 تھا ابھی 308 ہے۔ 50% سے زیادہ کمزور ہوئ ہے۔ .
Sep 06 2023 11:33:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کوئ ریٹ ہی نہیں آ رہا ہے۔ کراچی گوداموں میں مال ہی نہیں ہے۔ اکا دکا مال ہیں ان کی سیل ہی نہیں ہے۔ بکنگ میں بھی انڈیا نے ڈیوٹی کم کر دی ہے جس کی وجہ سے بکنگ میں بھی کوئ ریٹ موصول نہیں ہو رہا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 06 2023 10:52:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من بہتر اوپن ہوئ ہے اور 8350/8450 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 8550 روپیہ من ریٹ ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ کسی بھی ٹائم شوٹ اپ کر سکتی ہے۔ .
Sep 05 2023 17:29:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8300/8400 روپیہ من ریٹ تھا شام میں۔ آج مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Sep 05 2023 16:47:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 16200 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Sep 05 2023 16:26:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں نپر کوالٹی 290 روپیہ کلو جبکہ کرمسن پرچون کوالٹی 310 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل ٹریڈرز نے کافی زیادہ خریداری کی تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ آج مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم ٹریڈرز لوکل میں بھی خریداری کر رہے ہیں اور بکنگ میں بھی جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اس بار بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 05 2023 15:39:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 126 روپیہ کلو تک ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر کم ہوئ ہے اور 380 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 127.84 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Sep 05 2023 13:07:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 16100/200 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16800 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ بکنگ 1115 ڈالر فی ٹن ریٹ موصول ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 14868 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Sep 05 2023 12:25:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 5 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 290 روپیہ کلو ریٹ مانگ رہے ہیں۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 310 روپیہ کلو تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 05 2023 10:41:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 125 روپیہ کلو تک موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ رشیہ سے ییلو پیس ثابت کی بکنگ کے بھاؤ کراچی پورٹ کیلئے 390/385 ڈالر فی ٹن تک ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 307.25 روپیہ ریٹ ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 05 2023 10:27:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 8300/8400 روپیہ من تک موصول ہوئے ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 8500 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم انویسٹرز ابھی بھی گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Sep 04 2023 17:32:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کے بھاؤ شام کے اوقات میں 16100/200 روپیہ من تک موصول ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16700 روپیہ من ریٹ ہے ایس کیو کوالٹی کا۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے 1000 روپیہ من اوپر ہے امپورٹرز کو تگڑے نفعے ہیں۔ 100/200 روپیہ من کی تمیز ہی نہیں رہی ہے۔ جس کو نفع پکا کرنا ہوتا ہے 100 کم کر کے مال بیچ دیتا ہے۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 04 2023 16:52:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں 124/125 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ جن لوگوں نے 103/104 کے لیول پر خریداری کر لی تھی وہ ساتھ ساتھ تھوڑا بہترین نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Sep 04 2023 16:29:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 285 روپیہ کلو ریٹ موصول ہوا ہے نپر کوالٹی کا۔ جبکہ کرمسن مسور 305 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ لوکل میں ٹریڈرز مال سیل نہیں کر رہے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Sep 04 2023 16:27:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ شام کےاوقات میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوئے ہیں اور 8400/8500 روپیہ من تک موصول ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ انویسٹرز بھرپور گاہک ہیں۔ مال ملتا ہی نہیں ہے۔ .
Sep 04 2023 12:39:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 8300/8400 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 8500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Sep 04 2023 11:48:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور حیدر آباد منڈی میں 8400 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد بھی 8200/8300 ریٹ ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائ گرم ہو گئ ہے۔ انڈیا مارکیٹ 950 روپیہ کوئنٹل تیز اوپن ہوئ ہے 9750 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ یہ سال مونگ میں انتہائ تیزی والا سال نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 04 2023 10:58:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 15 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 280 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں جبکہ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 303 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ لوکل میں جن کے پاس مسور ہے نہیں بیچ رہے ہیں۔ دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ بھی گرم ہے اسٹریلیا سے گریڈ 1 نپر مسور 820 ڈالر فی ٹن ریٹ ہو گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 273.13 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹیوں میں بکنگ میں کام کرنا چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹیں گرم نظر آ رہی ہیں۔ کینیڈا میں اس سال 33% فصل کم ہے مسور ثابت کی پچھلے سال کی نسبت۔ .
Sep 04 2023 10:44:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 6 روپیہ کلو تیز ہو گئ ہے۔مارکیٹ انتہائ گرم ہے اور 126/127 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ 390 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 131.10 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ مال تو کافی پڑے ہیں لیکن لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے .
Sep 04 2023 10:42:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ 300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 16100 روپیہ من کا گاہک ہے۔ بیچ کم ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو کل 17100 روپیہ من تک کام ہو گئے تھے آج 17000 روپیہ من کی مارکیٹ ہے۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 16650 روپیہ من ریٹ ہے بکنگ بھی 25 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے 1135 ڈالر فی ٹن تک ریٹ موصول ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 15120 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال شارٹ جس کی وجہ سے پڑتے سے 1000 روپیہ من مارکیٹ اوپر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے امپورٹرز تھوڑے تھوڑے مال ُبک کرواتے ہیں۔ جیسے ہی ِبک جاتے ہیں۔ دوبارہ ُبک کروا لیتے ہیں۔ پچھلے سال ماش کا ریٹ 9200 سے نیچے نہیں گیا۔ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے سارا سال ہی کھل کر مال نہیں آ سکا۔ تاہم اس سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 04 2023 10:26:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 250 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 8150/8250 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ جبکہ حیدر آباد منڈی میں 8300 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ سٹاکسٹ کے جزبات بھی گرن ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت دالوں میں انوسٹمنٹ کے لیے مونگ سب سے بہترین آئٹم ہے۔ باقی بھی دالوں میں تیزی ہے لیکن ان کے ریٹ پہلے سے ہی زیادہ ہیں۔ .
Sep 01 2023 15:20:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت آج کام کاج نہیں ہیں پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں۔ کل شام 15800/15900 روپیہ کوئنٹل کی مارکیٹ تھی انٹر بینک میں ڈالر 306/307 روپیہ تک ہے اور بکنگ 1090 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹیں گرم ہیں۔ بکنگ میں لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ .
Sep 01 2023 14:55:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی مارکیٹ میں 265 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فل حال کھل کر بیچ نہیں ہے۔ حیدر آباد منڈی میں دیسی مسور 11000/11500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مال اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ فل حال لوکل بھی سٹاکسٹ مضبوط ہی بیٹھے ہیں ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹیں بھی اس بار مضبوط ہی نظر آ رہی ہیں۔ .
Sep 01 2023 14:25:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 120/121 روپیہ کلو کی مارکیٹ ہے۔ بکنگ 390 ڈالر ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 306/307 روپیہ ہے امپورٹ میں۔ ہر بینک کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ سونہری اور جے اس بینک کا روپیہ اوپر ہی ریٹ ہے۔ .
Aug 31 2023 17:11:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 15800/15900 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 16700 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 16500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 31 2023 17:07:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 6 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 265 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ مسور ثابت کرمسن بازار دھارا چھنے ہوئے مال 280 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مزید گاہک ہے بیچ نہیں ہے۔ بکنگ نپر کوالٹی 20 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے 820 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 273.13 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ جن کے پاس مال ہیں وہ مزید مضبوط ہو گئے ہیں انٹرنیشنل مارکیٹیں گرم ہونے کی وجہ سے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بار انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی ہے۔ لوکل میں پھر کرنسی بھی شمار کی جاتی ہے جو کہ بتدریج کمزور ہی ہو رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott