Sugar | چینی
Mar 18 2026
Dec 14 2022 19:51:14 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 155 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی سرگودھا کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج دال کی ڈیمانڈ گزشتہ دنوں کی نسبت کچھ کم تھی دوسری جانب یک دم مارکیٹ میں 12/13 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے اس لئے تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 18 ہزار ٹن والا جہاز ماہرین کے خیال کے مطابق 5 جنوری کو کراچی پورٹ پر آمد شو کر رہا ہے۔ .
Dec 14 2022 16:33:47 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 144 تک کام ہوے ہیں ایمپورٹرز 145 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 12 ہزار ٹن کا ایک جہاز 20 جنوری تک پورٹ پر آے گا اس سے پہلے ماہرین کے خیال کے مطابق گوداموں والے مال فارغ ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا اب ریٹ آہستہ آہستہ بہت اونچا ہوتا جا رہا ہے اس لئے ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے کاروبار کرنا چاہیے۔ .
Dec 14 2022 16:31:52 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 10000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے .
Dec 14 2022 16:29:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 188 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ نپر مسور 190 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی بہت زبردست ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Dec 14 2022 16:17:44 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا پہنچنے کی پیمنٹ پر 160 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 157 جیسے حالات ہیں۔ نمبر دو کوالٹی 155 جبکہ تنزانیہ کالا چنا بھی 156 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 5 کنٹینر کی ایک لاٹ پر 25 لاکھ ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگا ہے۔ یعنی تقریباً 20 روپیہ کلو بنتا ہے۔ کیونکہ ڈالر بنک سے ایک ایک ماہ ملتے نہیں ہیں پورٹ پر مال دھکے کھاتے رہتے ہیں ڈالر انٹر بنک سے دیر سے ملنے کی وجہ سے پڑتا انتہائی مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی مزید کوئی بکنگ نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے آگے چل کر سپلائی لائن میں گیپ آنے کے امکانات ہیں۔ .
Dec 14 2022 13:44:04 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 225 گودام کے مال 235 سے 240 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ 5 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز کی سیلنگ نہیں ہے۔ کینیڈا 8/9 280/285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں لوگ بڑھا بڑھا کر ریٹ مانگ رہے ہیں ۔ارجنٹینا 8 ایم ایم 280 اور ترکی 8 ایم ایم 290/295 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 315/320 روپیہ کلو۔ امیریکن 9 ایم ایم 380/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 14 2022 13:34:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ دن کے اوقات میں انتہائ گرم ہے۔ 3 روپیہ کلو مزید تیز ہو گئ ہے۔ 142 کا گاہک ہے بیچ ہی نہیں ہے۔ .
Dec 14 2022 13:12:56 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن ریگولر کوالٹی 188 سے 190 جیسے حالات ہیں۔پرچون کوالٹی مال نہیں ہیں مارکیٹ میں۔ نپر مسور بھی 189/190 جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 66 کنٹینر مسور کی آمدن تھی۔ .
Dec 14 2022 12:01:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دن کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے اور کیش پیمنٹ پر 157 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 155 جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ مالوں کے بھی کیش پیمنٹ پر 157 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم ایڈوانس 153.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 6500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 14 2022 11:43:08 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 139/140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ گاہک 139 جبکہ بیچ 140 کی ہے۔ مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے ایک مہینے میں ییلو پیس 28 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے۔ .
Dec 14 2022 11:32:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ پڑتے سے اوپر چل رہی ہے لیکن حاضر میں مال کم ہیں اور بینکوں سے ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز کھل جر سیل نہیں دیتے۔ .
Dec 14 2022 11:23:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو مزہد تیز ہوئ ہے اور 153.5 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔فل حال گاہک ہے بیچ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 6450 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Dec 13 2022 20:48:37 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ایڈوانس پیمنٹ 152 جبکہ اگلے پیر منگل کی پیمنٹ پر 154 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Dec 13 2022 18:04:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 139 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 139 کی بیچ ہے گاہک تھوڑا سست ہے۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Dec 13 2022 16:54:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 139 تک کام ہوے ہیں اب ایمپورٹرز 140 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ دال ییلو پیس 151.50 تک کام ہوے ہیں ملرز اب 153 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 12 ہزار ٹن والا جہاز جو پہلے 14 جنوری کی آمد شو کر رہا تھا اب 20 جنوری کو آمد شو کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 20 جنوری والے جہاز میں 520 ڈالر میں کام ہوا ہے یہ کام ری سیل میں ہوا ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 128 تک پڑتا ہے اگر اس وقت انٹر بنک میں ڈالر کا یہی ریٹ رہا تو۔ آج انٹر بنک میں ڈالر کے 225 جیسے حالات تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز 36 ہزار ٹن والا جنوری میں لوڈ ہو گا اس میں ری سیل میں 510 ڈالر کی بیچ ہے۔ .
Dec 13 2022 16:44:53 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9975 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کا ملنا محال ہے۔ .
Dec 13 2022 16:34:02 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 185 جبکہ اچھی کوالٹی 188/90 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 188/90 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بروکر حضرات صرف ریٹ دے رہے ہیں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔ .
Dec 13 2022 16:32:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں مزید تیز ہوا ہے اور 151/52 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 153 سے 153.40 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ انٹر بنک میں ڈالر کا ملنا محال ہوا ہوا ہے اس لئے انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا جلد ایڈوانس پیمنٹ ہی 155 کو ٹچ کرنے کے امکانات ہیں کیونکہ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں 18/19 ہزار ٹن والا کراچی پورٹ پر لگے گا گزشتہ روز تو کسی ایمپورٹر نے 152 میں فروخت کیا تھا لیکن آج اس کی کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے کیونکہ ایمپورٹرز کا کہنا ہے کوئی خبر نہیں جب جہاز لگے اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن بن جائے۔ اس لئے آج حاضر میں گرما گرمی والا ماحول بن گیا ہے۔ فل الحال بھرپور تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Dec 13 2022 14:38:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی دوپہر کے اوقات میں 1.75 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 149.75 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 13 2022 12:18:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 220/222 گودام کے مال 228/234 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ کینیڈا 8/9 285/290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ارجنٹینا 8 ایم ایم 280/282 اور ترکی 8 ایم ایم 290/295 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے ۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 320 روپیہ کلو۔ امیریکن 9 ایم ایم 380/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم مال شارٹ ہیں جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل انڈیا کی لوکل مارکیٹ 300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے۔ .
Dec 13 2022 12:09:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ دن کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے اور 138 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 13 2022 12:04:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ گاہک ہے سیلنگ انتہای کم ہے۔ کالا چنا تنزانیہ بھی 147/148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کالا چنا تنزانیہ پورٹ پر 10 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بینک سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ .
Dec 13 2022 11:50:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی مارکیٹ گودام کے مالوں کی سیل ہی نہیں آ رہی ہے۔ بینک سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں اور لوکل مارکیٹ میں سیلنگ ہی نہیں آ رہی ہے۔ سب بڑھا بڑھا کر ریٹ مانگ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Dec 13 2022 11:29:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 9950/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں گودام کے مال کے۔ لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 13 2022 11:27:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 137 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Dec 12 2022 20:15:56 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا شام کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہو گئ ہے اور 10 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے۔ رشین چیکو پورٹ 220 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ پورٹ کا گاہک بھی بہت کم ہے۔ ڈلوریوں میں مسائل ہیں۔ گودام کے مال 226 سے232 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کلر سارٹیکس مال فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر 238 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ تگڑے گھروں کی سیلنگ ہی نہیں ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Dec 12 2022 20:06:00 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا جو جہاز دسمبر کے آخر میں یا جنوری کے شروع میں کراچی پورٹ پر لگے گا 18/19 ہزار ٹن والا اس جہاز میں 152 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پیمنٹ جب جہاز کے مال کی ڈیلیوری ہوگی اس سے ایک دو دن پہلے کی جاے۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 12 2022 17:43:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 180/83 جبکہ ریٹیل کوالٹی 185/87 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 185 سے 187 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Dec 12 2022 17:24:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی آج شام کے اوقات میں زبردست قسم کی تیزی کا ماحول بن گیا ہے 5 روپیہ کلو کی تیزی تقریباً 2 گھنٹے میں ہوئی ہے اور 136 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے۔ اس وقت دال کا 148 کا بھی خریدار بن جاتا ہے لیکن بیچ کم آ رہی ہے۔ دوسری جانب ایمپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ییلو پیس ثابت کا ایک جہاز 12000 ٹن کا 14 جنوری تک پورٹ پر آے گا۔ جبکہ ایک اور جہاز جو جنوری کو شپمنٹ ہوگی پہلے 22 ہزار ٹن بک ہوا تھا اب ایمپورٹرز نے اس جہاز میں مزید خریداری کی ہے اور وہ جہاز اب 36 ہزار ٹن کا ہو گیا ہے اس جہاز کی بکنگ 477 ڈالر میں ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 12 ہزار ٹن والا جہاز جب تک پورٹ پر آے گا اس وقت تک پائپ لائن پھر خالی ہو جائے گی۔ جبکہ 36 ہزار ٹن والا جہاز جنوری میں لوڈ ہو گا اسے پاکستان آنے میں ابھی بہت وقت ہے۔ دال کی بمپر ڈیمانڈ ہے اس لئے تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 12 2022 17:15:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 148 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر آمد بھی ہوئی ہے اس کے باوجود انویسٹرز دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس وقت ایک جہاز 19 ٹن کا راستے میں ہے جبکہ ایک جہاز جو گزشتہ روز ہم لکھا تھا کہ آسٹریلیا پورٹ پر لوڈنگ کیلئے چلا گیا ہے وہ جہاز فالکن بریج کمپنی کا ہے اور اس میں ماہرین کا خیال ہے کہ 12 ٹن کالا چنا لوڈ ہو گا۔ پھر اس کے بعد ایک جہاز جے کے کمپنی کا 25 ہزار ٹن کا جنوری کی لوڈنگ بھی بک ہوا ہوا ہے لیکن اسکی بنک سے ابھی تک ایل سی اوپن نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں ان کے بھی ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر جنوری والے جہاز کی ایل سی کھل بھی جاے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان کو رمضان المبارک تک 2 لاکھ 10 ہزار ٹن مزید کالا چنا درکار ہو گا۔ یعنی 21 لاکھ بوری مزید بک ہو تب جا کر اپریل تک کی ڈیمانڈ پوری ہو گی۔ 2 لاکھ 10 ہزار ٹن کا مطلب ہے کہ 52 ہزار ٹن کے 4 جہاز بک ہوں یا پھر 25 ہزار ٹن کے آٹھ جہاز مزید بک ہوں تب جا کر رمضان المبارک کی کھپت کیلئے مال پورا ہو گا۔ اب جس طرح بنک ڈالر دے رہے اور ایل سی بھی اوپن نہیں ہو رہی ہے اس صورتحال کے پیشِ نظر لگتا نہیں ہے کہ جتنی پاکستان کی ڈیمانڈ ہے اتنی بکنگ ہو یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر کے ایمپورٹرز زیادہ تر لوکل مارکیٹ سے ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ایمپورٹرز کے علاؤہ ٹریڈرز ملرز وغیرہ سب خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ابھی پورٹ پر جتنا مال آرہا ہے تقریباً ایک ماہ بعد ہی کلئیر ہو رہا ہے۔ کلیرنس میں تاخیر صرف اور صرف بنکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے ہورہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott