Sugar | چینی
Mar 18 2026
Dec 29 2022 13:21:13 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی مارکیٹ پورٹ 220/226 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ اچھے سارٹیکس مال 240/244 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔اسٹریلیا 7/8 255/258 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے اور فل حال نیچے گاہکی بھی کمزور ہے۔ کینیڈا 8 ایم ایم پرانے ہلکے مال 275 جبکہ نئے اچھے مال 285/90 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 287/292 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 29 2022 12:48:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی مارکیٹ میں بازار دھارا ایڈوانس پیمنٹ پر 178 جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 180 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور ایڈوانس پیمنٹ پر 181 جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 183 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج فیصل آباد منڈی میں بارش ہے۔ نیچے کام کاج سست ہے۔ .
Dec 29 2022 11:44:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 138 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 500 ڈالر پر رکی ہوئ ہے .
Dec 29 2022 11:34:28 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ فل حال سیلنگ کم ہے۔ .
Dec 29 2022 11:30:12 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 149 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 147 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کالا چنا سرگودھا منڈی میں 6350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Dec 28 2022 18:18:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ 178 جبکہ گودام کے مال پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 181.50 اچھی کوالٹی 183/84 جیسے حالات ہیں۔ نپر ایڈوانس پیمنٹ 181 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 183 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 28 2022 17:06:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 148 جبکہ نمبر ون کوالٹی 150 پہ رکا ہوا تھا ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ پہنچنے والا روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو اوپر سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب ایمپورٹرز نے فروری کے جہاز میں مال لینا شروع کر دیا ہے۔ یہ جہاز فروری شپمنٹ کر کے فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ جہاز 15/20 فروری کو شپ ہو گا آسٹریلیا سے اس میں 530 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز میں ابھی 2000/2500 ٹن مال مزید مل رہا ہے امید ہے یہ بھی دو چار دن تک فروخت ہو جاے گا۔ یہ مال سائٹ ایل سی پہ بک ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ہماری ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت ایک جہاز 4/5 جنوری کو لگے گا اس کو ملا کر جو جنوری اور فروری میں مزید جہاز لوڈ ہونے ہیں۔ ان میں تقریباً 85000 ٹن ٹن مال بنتا ہے 4/5 جنوری والے شامل کر کے۔ اس کے علاؤہ کنٹینر میں بھی مال پورٹ پر لگیں گے تاہم اب کنٹینر میں اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے جتنی پہلے تھی۔ اکتوبر نومبر میں بہت مال آئے ہیں۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ اگر جنوری فروری میں 1000 کنٹینر بھی آ جائیں تب بھی تقریباً 110000 ٹن مال بنتا ہے یعنی 11 لاکھ بوری۔ جنوری فروری میں جو ماہرین 1000 کنٹینر گنتے ہیں یہ ایک فرضی مقدار ہے کیونکہ کنٹینر کی شکل میں جو کام ہوتے ہیں پورٹ پر لگنے کے بعد ہی پتا چلتا ہے کہ کتنا مال آیا ہے راستے واے مال گنتی نہیں ہو سکتے البتہ جہاز گنتی ہو جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پائپ لائن میں ابھی 1100000 لاکھ بوری ہے۔ جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ کہ ہماری لاگت 20 اپریل سے پہلے پہلے 210000 سے 250000 ٹن رہنے کی توقع ہے۔ یعنی 21 سے 25 لاکھ بوری 20 اپریل تک چاہیے سب مزید کتنی بکنگ ہوتی ہے یہ آگے چل کر ساتھ ساتھ ہی پتا چلے گا کیونکہ پاکستان کے ایمپورٹرز کا کوئی پتہ نہیں کتنی بکنگ کرا لیں۔ تاہم کافی سارے ایمپورٹرز نے اکتوبر نومبر میں جو مال آئے ہیں کنٹینر کی صورت میں ان میں بہت مار کھائی ہے۔ اس کے علاؤہ کئ ایمپورٹرز نے پورٹ پر مال چھوڑ دئیے اس لئے جو ایمپورٹرز پورٹ پر مال چھوڑ گئے تھے وہ فل الحال مارکیٹ سے آؤٹ ہو گئے ہیں دوسری اہم بات یہ ہے جب جنوری گزر جانے گا تب کنٹینر والا کام مشکل ہو جائے گا کیونکہ فروری اور مارچ کی شپمنٹس کا نقصان یہ ہے وہ ٹرانسشپمنٹ میں لیٹ بھی ہو سکتی ہیں۔ جہاز 22 دن پہنچتا ہے جبکہ کنٹینر والا مال تین ماہ بھی لگ جاتے ہیں اس لیے جنوری گزرنے کے بعد ایمپورٹرز فروری مارچ شپمنٹس سے ڈریں گے کیونکہ 20 اپریل کے بعد پاکستان کی اپنی فصل بھی شروع ہو جاتی ہے۔ بحر کیف مختصر یہ ہے کہ فل الحال سپلائی ڈیمانڈ کے مقابلے میں کم نظر آرہی ہے۔ اور پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 227.20 پیسے تھا۔ مال آنے پر ڈالر کا کیا ریٹ بن جاتا ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ البتہ آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 530 ڈالر والا سی ایچ کے ایم تقریباً 131 تک پڑتا ہے۔ .
Dec 28 2022 16:56:13 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی مارکیٹ پورٹ 220/226 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ اچھے سارٹیکس مال 240/242 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔اسٹریلیا 7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔کینیڈا 8 ایم ایم پرانے ہلکے مال 275 جبکہ نئے اچھے مال 285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 287/292 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 385/390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 28 2022 16:27:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش سالم ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9900 تک کام ہوے ہیں۔ 10 جنوری کی پیمنٹ پر 10000 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Dec 28 2022 16:25:05 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس سالم کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ تیز ہوئی ہے اور 136 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ریٹیل میں گاہکی سست ہے صرف ٹریڈرز آپس میں لین دین کر رہے ہیں۔ 17 جنوری والے جہاز میں 132 میں مل جاتی ہے۔ .
Dec 28 2022 13:54:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی مارکیٹ پورٹ 220/226 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔اسٹریلیا 7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 227.20 روپیہ تک ہو گیا ہے اور کھل کر ملتا بھی نہیں ہے۔ فل حال نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ مضبوط گھروں کی سیلنگ نہیں ہے۔کینیڈا 8 ایم ایم پرانے ہلکے مال 275 جبکہ نئے اچھے مال 285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 287/292 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 385/390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 28 2022 13:42:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 178 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں کل کی نسبت دو روپیہ کلو بہتر ہے۔ گودام کے مال پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 181.50 جیسے حالات بن گئے ہیں بازار دھارا کوالٹی جبکہ اچھی کوالٹی 183/84 جیسے حالات ہیں۔ نپر ایڈوانس پیمنٹ 181 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 183 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے .
Dec 28 2022 13:20:44 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس سالم کراچی 0.50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 135.50 تک کام ہوے ہیں۔ 17 جنوری کو لگنے والے جہاز میں 132 تک کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 500 ڈالر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 227.20 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انویسٹرز کی خریداری کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہوئی تھی دال میں اتنی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ .
Dec 28 2022 12:54:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دن میں 151 روپیہ اوپن ہوئی تھی تاہم دوپہر کے اوقات میں 150 روپیہ کلو میں مل جاتا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ سی ایچ کے ایم 148 سمجھنا چاہیے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو اوپر سمجھ لیں۔ آج گاہکی کل کی نسبت کچھ کم ہے۔ 4 جنوری کو پورٹ پر جہاز کی آمد متوقع ہے۔ .
Dec 28 2022 11:52:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش سالم ایس کیو کراچی 9850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 27 2022 18:27:04 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ پر تقریباً 150 کنٹینر کے لگ بھگ آمد ہوئی ہے۔ پورٹ کے سودوں کے لوز مال کے 175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ چونکہ پورٹ کا سودا ایک ساتھ 3 کنٹینر یا 5 کنٹینر کی لاٹ لینی پڑتی ہے اور پیمنٹ کے دس دن بعد ایمپورٹرز ڈیلیوری دیتے ہیں اس لیے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر اور پورٹ کے سودے میں فرق ہوتا ہے۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 180 جیسے حالات ہیں پیک مال کے۔ پورٹ کا مال پیک نہیں ہوتا یہ جب انویسٹرز خریدتے ہیں تو پیکنگ خود کرانی پڑتی ہے۔ جس کا تقریباً 1 روپیہ سے ڈیڑھ روپیہ کلو تک خرچہ آتا ہے۔ نپر مسور 181 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کرمسن پرچون کوالٹی 182/3 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 17 جنوری کو 12 ہزار ٹن کا ایک جہاز بھی پورٹ پر لگنا ہے۔ جہاز کے مال میں 720 ڈالر تک کام ہوے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 177.35 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ پڑتا آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے ہم گنتے ہیں۔ جب مال پورٹ پر لگے گا۔ اس وقت بنک والے ایمپورٹرز کو کس ریٹ میں ڈالر دیتے ہیں یہ اس وقت ہی پتا چلتا ہے جب ڈالر کا ریٹ کٹتا ہے بنک میں۔ اس لئے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں فل الحال بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ دوسری جانب آج پورٹ پر مزید مال لگا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ خاموش ہے۔ .
Dec 27 2022 17:45:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو شام کے اوقات میں آج کراچی مارکیٹ پورٹ کے ریٹ کے 220/225 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی . اسٹریلیا 7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔کینیڈا 8 ایم ایم پرانے ہلکے مال 275 جبکہ نئے اچھے مال 285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 287/292 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 385/390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 27 2022 17:13:44 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش سالم ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں مارکیٹ گرم نظر آرہی تھی 9800 کا خریدار بن جاتا ہے لیکن بیچ 9900 سے کم نہیں آ رہی ہے۔ آج فیصل آباد منڈی میں ریٹیل میں گاہکی اچھی تھی۔ دسمبر کلوزنگ کی وجہ سے پیمنٹ کا بحران تھا۔ سب فیکٹری اونرز اور دوکاندار حضرات 3 تاریخ کی پیمنٹ پر خریداری کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 27 2022 16:56:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 5 جنوری والے جہاز میں 152 روپیہ کلو تک کام ہو کر واپس تھوڑا ٹھنڈا ہوا ہے اور 151 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 4/5 روپیہ کلو یک دم تیز ہوا ہے اس لئے تھوڑا بہت اوپر نیچے ہونا معمول کا عمل ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر بھی 227 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایمپورٹرز وہی سیل کر رہا ہے جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ تر ایمپورٹرز کہتے ہیں جب تک بنک سے ڈاکیومنٹ نہیں ملتے اور ڈالر کا ریٹ انٹر بنک طے نہیں کرتا ہم نے نہیں بیچنا ہے۔ آج ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی تھی آج ملرز اور ٹریڈرز نے کھل کر خریداری کی ہے۔ .
Dec 27 2022 16:44:39 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1.50 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 136 تک کام ہوے ہیں۔ گزشتہ روز 17 جنوری والے جہاز میں 131 میں کام ہوا تھا آج 133 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے اور 127 جیسے حالات بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ایمپورٹرز 17 جنوری والے جہاز میں کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ چونکہ کالا چنا 4/5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اس کے پیچھے ییلو پیس سالم بھی تیز ہو گئی ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Dec 27 2022 14:26:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی پورٹ 220/225 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔کینیڈا 8 ایم ایم پرانے ہلکے مال 275 جبکہ نئے اچھے مال 285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 287/292 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 385/390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 27 2022 14:14:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 151 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ سی ایچ کے ایم 149 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہکی بہت اچھی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 27 2022 13:48:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن ہلکے گودام کے مال ایڈوانس پیمنٹ 178 جبکہ گودام کے ریگولر مال ایڈوانس پیمنٹ پر 180 اور پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور ایڈوانس پیمنٹ پر 181 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پرچون کوالٹی مال 184/185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ان ریٹوں میں زیادہ تر گھروں کی بیچ نہیں ہے۔ صرف وہی بیچتا ہے جس کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ .
Dec 27 2022 12:10:55 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 134.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Dec 27 2022 11:51:41 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 9750/9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 227 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔بکنگ ماش ثابت ایس کیو 920 ڈالر تک ہے۔ .
Dec 27 2022 11:22:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 148/149 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6325 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج ڈالر انٹر بینک ریٹ بڑھا ہے اور 227 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ تاہم کھل کر نہیں ملتا۔ اسی وجہ سے زیادہ تر لوگ لوکل میں ہی خریداری کر رہے ہیں۔ .
Dec 26 2022 19:01:04 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی پورٹ 220/225 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امپورٹرز کی کھل کر سیلنگ نہیں ہے صرف جس کسی کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے وہی سیل کرتا ہے۔ بینکوں سے کھل کر ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ تاہم فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ نیچے جہاں کہیں اچھی گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بکنگ 875 سے 900 ڈالر تک ہے۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔کینیڈا 8 ایم ایم 275/285 ۔ جیسےکوالٹی ویسا بھاؤ۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 285/290 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 385/390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ موٹے چنے کراچی مارکیٹ میں مال کم ہیں۔ .
Dec 26 2022 18:03:22 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش سالم ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9750/9800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔آج کراچی پورٹ پر 10 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Dec 26 2022 17:36:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس سالم کراچی شام کے اوقات میں 134 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ ریٹیل میں کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 17 جنوری کو جو جہاز لگ رہا ہے اس میں 131 تک کام ہوے ہیں۔ بکنگ 500 ڈالر ہے رشیہ سے جو کراچی آکر تقریباً 124 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 226.40 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیہ سے کوئی خاطر خواہ بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ 17 جنوری کو ایک جہاز پورٹ پر لگے گا۔ اس کے علاؤہ ایک اور جہاز 36000 ٹن کا کینیڈا سے بک ہوا ہے اس کی تفصیلات ایک دو دن تک آئیں گی کہ کب لوڈ ہو رہا ہے۔ .
Dec 26 2022 17:04:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 147.50 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹرز خریداری کر رہے ہیں۔ بکنگ کنٹینر کی صورت میں 560 اور 600 ڈالر ہے۔ جبکہ جہاز میں بکنگ 530 اور 565/70 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ یہ دو ریٹ ہیں ایک سی ایچ کے ایم کوالٹی اور دوسرا نمبر ون کوالٹی۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 226.40 جیسے حالات ہیں۔ لیکن ایمپورٹرز کو کھل کر ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اکتوبر اور نومبر دو ماہ میں 11000 کنٹینر لگے تھے پورٹ پر جس میں زیادہ تر کالا چنا تھا اس کے علاؤہ دیگر دالیں بھی تھیں۔ ماہرین کے مطابق دسمبر میں اتنی زیادہ آمد نہیں ہوئی ہے۔ ہم یکم دسمبر کو مکمل تفصیل اپڈیٹ کریں گے کہ دسمبر میں تمام دالوں کی کتنی آمد ہوئی ہے۔ ایک محتاط اندازہ ہے کہ دسمبر میں اکتوبر نومبر کی نسبت کم آمد دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوری اور فروری میں بتدریج آمد کم ہوگی کیونکہ جو مال ایمپورٹرز نے کنٹینر کی شکل میں بک کراے تھے ان میں زیادہ تر ایمپورٹرز نے نقصان ہی کیا ہے کیونکہ بکنگ ایک ایک ماہ ڈالر نہیں دیتے تھے اور پورٹ پر ایمپورٹرز کو ڈیمریج اور ڈیٹینشن کی مد میں کافی اخراجات لگ گئے ہیں۔ اس وجہ سے ایمپورٹرز آہستہ آہستہ بکنگ سے پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔ اب صرف جہازوں کی شکل میں کام ہوے ہیں۔ ہم اسکی تفصیل بھی یکم دو دسمبر کو اپڈیٹ کریں گے کہ بھی کتنے جہاز ہیں جو آنے باقی ہیں۔ ایک جہاز تو 5 جنوری کو پورٹ پر لگ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی دو تین ایمپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ نئی فصل عموماً 20 اپریل کے بعد آتی ہے اس لئے ہمیں رمضان المبارک تک آسٹریلیا کے کالا چنا پر گزارہ کرنا پڑے گا۔ بظاہر 20 اپریل سے پہلے پہلے اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے۔ اور جب جنوری کا مہینہ گزر جانے گا تب کنٹینر کی بکنگ والا کام مزید مشکل ہو جائے گا کیونکہ فروری اور مارچ کی شپمنٹ جو ایمپورٹر لے گا اس میں لیٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ ٹرانس شپمنٹ میں کوئی پتہ نہیں مال کب پورٹ پر آے اب جو بھی کام ہونگے وہ جہازوں کی صورت میں ہونگے۔ زیادہ تر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جنوری فروری اور مارچ میں اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹاکسٹ لوکل مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی خریداری روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں کیونکہ ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں کب بڑھ جاے۔ جہاز میں سی ایچ کے ایم 530 ڈالر جو کراچی آکر تقریباً 130 جبکہ نمبر ون کوالٹی 565 ڈالر والا 140 تک پڑتا ہے۔ یہ پڑتا اس صورت میں ہے کہ جب مال پورٹ پر آے اور انٹر بنک میں ڈالر کا یہی ریٹ ہو جو اب ہے۔ ورنہ مال پورٹ پر لگتے وقت اگر ڈالر بڑھ جاتا ہے تو پڑتا بھی بڑھ جاے گا۔ اس لئے زیادہ تر اسٹاکسٹ ڈالر کے جھنجھٹ میں نہیں پڑتے وہ لوکل ہی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری اور مارچ میں ماہرین تیزی گنتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ رجب اور شعبان کے مہینے میں اچھی لاگت ہوگی۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل پنجاب کے مقامی ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس دفعہ تھل پنجاب میں اسٹاک نہ ہونے کے برابر ہے۔ تقریباً 90/95 فیصد کام کراچی سے ہی ہو رہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott