پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید کم ہوئ ہے اور 7600/7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7700/7800 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدر آباد منڈی میں مال ہلکی کوالٹی ہیں جبکہ اچھے مالوں کا گاہک ہے۔ فل حال سٹاکسٹ نے ہاتھ پیچھے کیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آئ ہے۔ اور اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے مارکیٹ میں۔