پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100 روپیہ بوری تیز ہوا ہے اور 8300 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ لالہ موسیٰ لائن پر 3225/50 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق باجرہ ساتھ ساتھ بیچنا چاہیے اور اپنے آپ کو باجرہ سے فارغ لینا چاہیے کیونکہ نئ فصل آنے میں وقت کم ہے۔ دوسری جانب فصل بمپر کاشت ہوئی ہے۔ اس لئے اس مقام پر ایک دفعہ پرافٹ ٹیکنگ کر کے سائیڈ لائن ہو جانا چاہیے۔ جب نیا باجرہ شروع ہو گا تب دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔