پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں مارکیٹ تیز ہے 15000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں بھی 14500/15000 روپیہ من ہی ریٹ ہے۔ دھنیا ثابت ایرانی گولی کوالٹی 19000/19500 روپیہ من ریٹ ہے۔ دھنیا انڈین گولی کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 17000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بہتری کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بار ایرانی دھنیے کا کلر تھوڑا ڈِم ہے۔