پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ شام کے اوقات میں لالہ موسیٰ منڈی میں 3525 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں جبکہ تھل کی مارکیٹوں میں 8800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پرچون میں ڈیمانڈ بہت سست ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ لائنوں سے سیلنگ بہت کم ہے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بڑھ جانے کے امکانات ہیں۔