پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں 5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 247 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ فارمر ڈریس مال جو 237/38 تک کام ہوے تھے ختم ہو گئے ہیں ملوں نے خرید لیا ہے۔ نپر مسور اگر کراچی کسی کے پاس ہو گا تو 242 تک ریٹ ہونا چاہیے۔ مسور کرمسن کی بکنگ 890/900 ڈالر جبکہ نپر مسور کی بکنگ 930 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کی لوکل مارکیٹ میں مال شارٹ ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے نپر مسور تقریباً 20000 ٹن کا جہاز لوڈ ہو گیا ہے۔ اب یہ جہاز دوسرے کسی پورٹ پہ گیا ہے وہاں سے کالا چنا لوڈ کرے گا۔ اندازہ ہے کہ 22 یا 25 جون کو آسٹریلیا سے روانہ ہو گا۔