پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200/300 روپیہ کوئنٹل مندہ ہوا ہے اور 12700/800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 13000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین روز میں 1200 روپیہ کوئنٹل کا مندہ ہوا ہے کیونکہ گوار میل کافی مندہ ہو گیا ہے۔ گوار میل جو پہلے 205/10 روپیہ کلو تک کام ہو گیا تھا مندہ ہو کر 175 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر کینولا کے دو جہاز آئے ہیں جسکی وجہ سے میل کی مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ تاہم گوارہ میں عارضی مندہ ہے دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔