پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی 200 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 4100 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ملتان منڈی میں بھی 4100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ سفید جوار دادو 3400/3500 جبکہ ملتان 3600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔
سفید جوار گنگا کراچی 240 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 150 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 4250/4300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں 700 توڑے کی آمدن تھی۔ تاہم سٹاکسٹ خریداری کر رہے ہیں۔