پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 173 روپیہ کلو۔ جبکہ اچھی کوالٹی 185 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 185 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ 15/20 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 705 جیسے حالات بن گئے ہیں کینیڈین کرمسن کی بکنگ 735 ڈالر ہے۔ آسٹریلیا مسور کراچی آکر تقریباً 169 جبکہ کینیڈین مسور 176 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 222 جیسے حالات بن گئے ہیں۔