پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 40 دن کی پیمنٹ پر 12500 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے 30/70 کوالٹی مالوں کا جبکہ حاضر میں 12000/12100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی 11600 روپیہ کوئنٹل جبکہ 50/50 کوالٹی کے 11200 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 جبکہ لائن لوڈ سے 102 کلو کے 13300/13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط ہی نظر آرہی ہے۔