+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 24 2025 13:49:40
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی پنجاب سائڈ مارکیٹ کمزور ہے لیکن سندھ سائڈ کام گرم ہے۔ سنٹرل پنجاب میں شوگر ملز چل پڑی ہیں۔ نون شوگر ملز کے 17000 العریبیہ شوگر ملز کے 16950 رمضان شوگر ملز کے 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سورج شوگر ملز کے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جڑاںوالا شوگر ملز کے 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی جے ڈی ڈبلیو وغیرہ کل چل پڑیں گی اور 2/3 دن تک مال بازاروں میں ا جائے گا۔ جنوبی پنجاب میں آر وائ کے شوگر ملز کے 16800 چودھری اشرف 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ کام انتہای گرم ہے۔ جس کے کے پاس کسی مل کے ڈی او ہیں اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ زیریں سندھ کی ملز کے 19600 تک کام ہوئے ہیں۔ پورٹ کے الخلیج شوگر ملز کے 18100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پورٹ کے باریک مالوں کے 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بازار میں مندے کا رجحان ہے۔ فارورڈ جنوری کے ریٹ 13850/13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ احتیاط سے کام کرنا چاہیے مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ ریٹ اونچے ہیں اور نئے سیزن میں گنے کی ایوریج 200 من تک اچھی ہے پچھلے سال کی نسبت۔