پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل کمزور اوپن ہوئی ہے اور کچے مال 7800/7900 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی سائڈ موٹا باجرہ 7800 جبکہ بریک باجرہ 10000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں پر آمدن ہو رہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آمدن مزید بڑھے گی جبکہ گاہکی سست ہے۔