پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کویٹہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 15500/16000 جبکہ گولی کوالٹی چھنہ مال 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سکھری دھنیا گولی کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 13000/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بڑی منڈیوں میں سکھری مال پڑے ہیں جبکہ ایران سے بھی مال آنا شروع ہو گئے ہیں۔