پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور نپر کوالٹی 195/196 جبکہ کرمسن کوالٹی 192/193 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 147.54 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔