پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخوپورہ منڈی میں 500 روپیہ من بہتر ہوا ہے اور 12500 سے 14500 روپیہ من جیسے حالات ہیں ریگولر مالوں کے۔ جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 14500 سے 15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے۔ کراچی مارکیٹ میں مصری برسیم 11600 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ پرانے مالوں کے9500/9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔