پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل فارورڈ مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں جولائ کے مالوں کے جبکہ اگست کے سودوں کے 18020/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حاضر گاہکی نیچے کمزور ہے جبکہ جولائ کا 20 دن کا فرقہ زیادہ تھا جس کی وجہ سے فارورڈ مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔