+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 01 2025 14:00:36
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہر آباد شوگر ملز کے 18000 نون شوگر ملز 17800 العریبیہ 17750 رمضان 17625 سفینہ 17625 المعیز 2 17450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17210 فاطمہ شیخو 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 17150/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 17130/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 17325 سانگھڑ آباد گار میر پور خاص مہران فاران وغیرہ 17350 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جولائی کے سودے 17930/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لانگ ٹرم کے لیے مال ہاتھ میں رکھنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جون آخر تک ملوں میں 23 لاکھ ٹن کے قریب بقایا سٹاک بتایا جا رہا ہے۔ تاہم اس میں بعض ماہرین کا اختلاف رائے ہیں۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ جنتا سٹاک پیپروں پر بتایا جا رہا ہے اس میں تھوڑا بہت ایرر ہے۔ کیونکہ شروع میں بعض ملوں نے کیری فارورڈ سٹاک شو کرایا تھا جبکہ ان ملوں میں مال ہی نہیں تھا۔