پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 10500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں پرانے مالوں کے جبکہ نئے مال 10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ روجھان کے مال کے 9800 روپیہ من جبکہ علی پور 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 1 جون کی ڈلوری پر 300 کم میں بھی مال مل جاتے ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ فصل اچھی ہے اور بیوپاری ابھی رکے ہوئے ہیں۔