پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کرمسن مسور جہاز والے مالوں کے 207 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق وقتی بازار نرم ہے تاہم کراچی میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں جہاں ریٹیل میں گاہکی نے زور پکڑا مارکیٹ میں 10 روپیہ کلو پڑ سکتے ہیں۔