پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو ملتان منڈی میں 3650/3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3850/3900 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 4100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔
ہائبرڈ جوار گنگا مارکیٹ تیز ہے اور 270 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 10 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 355 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 6250/6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن 100 گٹو تک تھی۔۔