پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن سائڈ 4100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 10100/150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 10400/450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی باریک باجرہ لوڈ میں 13300/400 جبکہ موٹا باجرہ لوڈ میں 10500/600 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ 10000 سے نیچے جاتی ہے تو گاہکی آ جاتی ہے 9500/9600 پر ٹریڈرز نے کافی مال خریدے تاہم جیسے تھوڑی بہت مارکیٹ اوپر جاتی ہے ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی آجاتی ہے۔