پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں حاضر لفٹنگ والے مال یونائٹڈ کے 14475 جے ڈی 14480 اتحاد 14500 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ ڈھرکی گھوٹکی کام گرم ہے 100 روپیہ کوئنٹل بازار مزید تیز ہے اور 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جے ڈی یونائٹڈ اتحاد پر پینلٹی کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے انویسٹرز اے کے ٹی خرید رہے ہیں اس لیے اے کے ٹی کا ریٹ تیز ہے۔ فروری کے سودوں کے 14850 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر کام گرم ہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔