پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ برما کے مالوں کے 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ برما سے 960/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 24/1/2025 تک انڈیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈیا میں ربیع فصل کی بیجائی 2024/2025 میں 1.27 لاکھ ہیکٹیرز پر ہوئی جبکہ 23/24 میں 1.08 لاکھ ہیکٹیرز پر ہوئی تھی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔