پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 215/16 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ کرمسن مسور جہاز والے مال کے 206/07 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔بکنگ نپر 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا نے سال 2024 میں مسور 10.93 لاکھ ٹن امپورٹ کی ہے اور سال 2023 میں انڈیا کی امپورٹ 16.81 لاکھ ٹن تک تھی۔