پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دیسی دادو کوالٹی 2600 روپیہ لوڈ۔ بھاگ ناڑی 2950 جبکہ سبی 3050 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں۔ چونکہ جوار جب سستی ہوتی ہے تو کبوتر دانہ میں کافی استعمال ہوتی ہے جبکہ بھیڑ بکریاں پالنے والے بھی کافی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاؤہ چارہ جات کی کاشت میں استعمال ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال جوار کی فی ایکڑ پیداوار کم آ رہی ہے۔ اس سال تقریباً ہر جنس کی فی ایکڑ پیداوار کم ہی ھے۔