پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 208/210 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور جہاز والے مال 198/200 جبکہ اچھے مشین کلین مال 210 سے 218 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بکنگ کرمسن مسور 25 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور 675 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں مشین کلین مالوں کے جو کراچی پورٹ پر 209 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بہت مسور 685 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 212.13 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔