پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں جہاز والے مال کے 213 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 216 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ جہاز والے مال کی بیچ بھی کم ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی بھی سست ہے۔ کنٹینر والے مال کی سیل ہے ان کی کوالٹی ہلکی ہے۔