پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 17100/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پرائیوٹ میں ہی کھینچ ہے ملرز گاہک نہیں ہیں۔ دوسری جانب کراچی تھرپارکر کوالٹی 16500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سبی والے مال 100 ٪ والے اور چمک والے ہیں۔ ان کا ریٹ 16700/800 تک ہے 100 کلو کا۔ ان میں واڑہ ہے ملرز کو وہ کوالٹی بھی اچھی ہے اور ریٹ بھی کم ہے۔ تاہم مارکیٹ کافی بہتر ہو چکی ہے۔ ڈیمانڈ کم ہے۔ گوار میل کا ریٹ بھی کم ہے۔ گوار میل 15100/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔