Lentils | مسور ثابت
Jan 01 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Aug 17 2023 17:49:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ اسٹوریج والی 10000/10500 جبکہ ڈنڈی والی مرچ ثابت 9000 روپیہ من جیسے حالات موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کنری منڈی میں 2500 بوری کی آمد تھی گیلے مال 11000/11500 جبکہ درمیانی نمی والے مال 12000/12500 تک فروخت ہوے ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ ابھی انویسٹرز نے خریداری شروع نہیں کی۔ مال جب خشک آنے شروع ہونگے تو انویسٹرز بھی آ جائیں گے کیونکہ یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہت زیادہ ھائی ہے۔ .
Aug 17 2023 16:56:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ سفید مال ہلکی کوالٹی 255/265 روپیہ کلو جبکہ 2% دال والے اچھے گولڈن مال مارکیٹ 280 کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ 5 روپیہ کلو نرم ہے۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 265/275 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 340/345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم 380 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 425 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 465 روپیہ کلو ریٹ ہے برانڈڈ مالوں کے۔ فل حال موٹے چنوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ موٹے چنوں کی مارکیٹ رکی ہوئ تھی شام میں۔ .
Aug 17 2023 16:44:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 18200 جبکہ باریک تل 17500/600 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کراچی پہنچ 18400 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ ٹھیک ہے ایکسپورٹرز خریدار ہیں۔ دوسری جانب بیچ بھی آ جاتی ہے۔ تقریباً جتنی سیلنگ آتی ہے سب کراچی کے ایکسپورٹرز لے جاتے ہیں۔ تاہم اسٹاکسٹ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے خاموش ہیں صرف ایکسپورٹ کی ڈیمانڈ پر ہی دارومدار ہے۔ .
Aug 17 2023 16:38:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من بڑھ گئے ہیں اور 3300 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق تھل پنجاب کی منڈیوں میں 8500 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ قصور ۔ منڈی میں آج 800 بیگز کی آمد تھی 3200/3250 تک بولی ہوئی ہے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 17 2023 16:29:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں جہاز والے مال کے 221 روپیہ کلو جبکہ فالکن والے کے بھاؤ 222/23 روپیہ کلو تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کرمسن مسور کے بھاؤ 235 روپیہ کلو تک ہیں لیکن پرچون کوالٹی مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کرمسن مسور میں ایک فیصد ڈنک آ رہا ہے۔ تاہم اگر کسی کے پاس پرچون کوالٹی بغیر ڈنک کے ہو تو وہ ہر ریٹ میں فروخت ہو جاتا ہے۔ مسور ثابت میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 17 2023 16:17:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 15300 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی۔ آمد اتنی زیادہ نہیں پورٹ پر جو مال آتے ہیں فورأ فروخت ہو جاتے ہیں۔ .
Aug 17 2023 16:15:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں روپیہ آدھا روپیہ کلو ہم ہوے ہیں اور 105 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک امپورٹر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ پورٹ پر آمد کا دباؤ ہے۔ کل بھی ایم ایس سی شپنگ لائن کا ایک جہاز پورٹ پر لگے گا۔ آج کل مینیفسٹ نہیں آتی جس کی وجہ سے صحیح تعداد معلوم نہیں ہوتی لیکن اندازہ ہے 100 کنٹینر سے اوپر ہی پورٹ پر آمد ہو گی۔ بکنگ 330 ڈالر ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 107 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انویسٹرز فل الحال ییلو پیس کی خریداری میں کود نہیں رہا کیونکہ گوداموں میں مال بھی پڑے ہوئے ہیں جبکہ پورٹ پر بھی آمد ہے۔ تاہم اب امپورٹرز بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ لیکن پرانی بکنگ کے مال ابھی پائپ لائن میں ہیں اس لئے ملا جلا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔ .
Aug 17 2023 16:04:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد مارکیٹ میں 50 روپیہ من بہتر ہوے ہیں اور 7750/7800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا سیلنگ انتہائی کم آ رہی ہے۔ اکا دکا گاڑی کی بیچ آتی ہے اور فورأ فروخت ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انویسٹرز مونگ خرید رہے ہیں۔ اور اس ریٹ میں دل کھول کر خریداری کر لینی چاہیے۔ دوسری جانب آج انڈیا کی منڈیوں میں 3 روپیہ کلو مونگ ثابت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں اور 82 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر اسے ہم پاکستانی کرنسی میں تبدیل کریں تو یہ 11700 روپیہ من بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب انڈیا میں قیمتیں بڑھ جائیں مونگ ثابت کی تو وہ پوری دنیا سے مال اکھٹا کر کے لے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی تیز رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب تھل پنجاب کی منڈیوں میں ہفتہ دس دن آمد رہے گی اس کے بعد تقریباً تمام اسٹاک گوداموں میں چلے جائیں گے۔ .
Aug 17 2023 15:48:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کلو نرم ہوے ہیں اور 164.50 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق ملرز تھوڑے تھوڑے خریدار بن جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے کیونکہ انڈیا کی مارکیٹ کافی گرم ہے۔ انڈیا تنزانیہ اور رشیہ سے خریداری کر رہا ہے۔ تاہم آسٹریلیا سے ابھی خریداری نہیں کر رہا۔ کیونکہ آسٹریلیا سے انڈیا کے امپورٹرز کو 66% ڈیوٹی پڑتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا میں مزید تیزی کا رجحان رہا تو انڈیا ڈیوٹی ہٹا بھی سکتا ہے۔ اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری کر لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ ان شاءاللہ کالا چنا کے ریٹ بڑھنے کے امکانات ہیں۔ .
Aug 17 2023 15:37:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں تھوڑی ٹھنڈی ہوئی ہے اور 14600 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اگست کے سودوں کے بھاؤ 14700 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق آج ریٹیل میں کام کاج سست تھا دوسری جانب ہلکی پھلکی پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں سے لفٹنگ بہت زور دار طریقے سے ہو رہی ہے۔ .
Aug 17 2023 13:01:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ پورٹ کے مال 15100 جبکہ گودام کے مال 15300 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 16300 روپیہ من ریٹ ہے 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ حاضر میں منڈیوں میں مال کم ہیں۔ بکنگ 1080/85 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 13891 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ .
Aug 17 2023 12:57:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئی ہے اور 14640/50 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست کے ریٹ 15740/50 تک موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 17 2023 12:51:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من کا گاہک ہے اچھے مالوں کا۔ جبکہ باریک تل 200 روپیہ من بہتر ہوئے ہیں 17400 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ کراچی پہنچ 18300 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 17 2023 12:47:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن ایڈوانس پیمنٹ پر 222 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ جبکہ 12/15 دن پیمنٹ پر 225 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی مال 238/240 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ .
Aug 17 2023 12:39:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ سفید مال ہلکی کوالٹی 260/270 روپیہ کلو جبکہ 2% دال والے اچھے گولڈن مال مارکیٹ 285 کلو کا گاہک ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ گولڈن مالوں کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 295 کا ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 270/280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 340/345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم 380 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 425 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ 5 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 465 روپیہ کلو ریٹ ہے برانڈڈ مالوں کے۔ فل حال موٹے چنوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 17 2023 12:30:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3200/3300 سبی کوالٹی 3400/3500 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ نیچے کام کاج نہیں ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی 3500/3600 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانے مال 3000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 17 2023 12:27:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 14200/300 روپیہ من ریٹ ہے نئے مال کا۔ جبکہ پرانے مال 12200 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بیچ تو کم ہے کھل کر بیچ نہیں ہے تاہم گاہک بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Aug 17 2023 12:24:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ 15800 جبکہ فیصل آباد 15000/15500 روپیہ من ریٹ ہے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ گولی دھنیا 19000 سے 21000 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 17 2023 12:22:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 86500 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 88500 روپیہ من ریٹ ہے۔ ایرانی زیرہ 15000/2000 روپیہ من اوپر ریٹ ہے جبکہ افغانی زیرہ 2000 روپیہ من کم ریٹ ہے۔ بکنگ فل حال 7225 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ تاہم گاہک خاموش ہے۔ .
Aug 17 2023 12:14:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من کی کریکشن آئ ہے اور 18500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ انڈیا میں بھی فل حال بازار رکا ہوا ہے 14403 روپیہ کوئنٹل پر انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 17 2023 11:50:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں سوموار پیمنٹ پر 165.5 روپیہ کلو میں کام ہو گیا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 17 2023 11:43:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 18500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 19000 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ انڈیا 6079 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 17 2023 11:41:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3200/3250 روپیہ من ریٹ ہے۔ تھل لائن 8300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 17 2023 11:39:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3900 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے گوجر خان منڈی میں فل حال گاہکی کمزور ہے۔ .
Aug 17 2023 11:34:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ گرم ہے۔ سرگودھا زون جوہر آباد بھلوال شوگر ملز 15200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر 15000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز کا بھی 15000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 14850 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 14600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ حمزہ آر وای کے 14700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سندھ میں تمام ملیں 15150 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ مارکیٹ فل گرم ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 17 2023 11:29:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2500 بوری کی آمدن تھی 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 8000 سے 12250 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10000 سے 11000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ جامپور مال 9000 روپیہ من ریٹ ہے فیصل آباد منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق خریداری کرنی چاہیے۔ اس بار انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلی بار کی نسبت بھی زیادہ گرم نظر آ رہی ہے۔ چائنہ شدید سیلاب کی ذد میں ہے۔ 140 سالا تاریخ کا بدترین سیلاب ہے۔ چائنہ کی فصل سیلاب سے متاثر ہوئ ہے اور چائنہ انڈیا سے مرچی کا خریدار بن گیا ہے۔ انڈیا مارکیٹ پہلے سے ہی کافی اونچی ہے۔ آج گنٹور منڈی میں 40000 بوری کی آمدن تھی۔ تیجا اور سنم کوالٹی 245 روپیہ کلو ہے انڈین کرنسی میں جو ان کی لوکل مارکیٹ میں 2951.80 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ اس کے اوپر اخراجات الگ سے شامل ہوتے ہیں لیبر کا خرچہ گودام کا خرچہ کرایا وغیرہ اور بیچنے والے کا نفع بھی الگ سے شمار ہوتا ہے۔ پاکستان میں اگر ہائبرڈ کا ریٹ 11000 تصور کیا جائے تو ڈالر میں 932.20 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ پچھلی بار کوالٹی کافی ہلکی ہونے کے باعث ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ نہیں تھی۔ اور کیری فارورڈ سٹاک بھی کافی تھا۔ اس کے علاوہ 4/5 سال پرانے کچرا کوالٹی مال 3000/5000 والے 12000/15000 میں بک گئے تھے۔ آگے پیچھے سے ایران سے افغانستان سے بھی کچرا کوالٹی مال آ رہے تھے۔ فیصل آباد منڈی میں ریٹ بھی کافی کم ہوئے ہیں تقریباً آدھے رہ گئے ہیں۔ 22000 والی مرچی 11000 ہو گئ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 17 2023 10:57:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 105 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی پورٹ پر 107 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 295 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 17 2023 10:56:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 164.75 روپیہ کلو ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ سرگودھا منڈی میں 6750 ملتان 6650 فیصل آباد 6550 روپیہ من ریٹ ہے۔ بکنگ 535 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا جو کراچی پورٹ پر 171.24 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 17 2023 10:49:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 7550/7650 روپیہ من ریٹ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7650/7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران نظر آ رہا ہے۔ ٹریڈرز نے کیش پیمنٹ پر سودے لیے ہیں۔ ابھی پیمنٹیں کلئیر ہونے میں وقت لگ رہا ہے۔ .
Aug 16 2023 20:48:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کوالٹی کراچی 6 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 222 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کرمسن کوالٹی مشین کلین مال 238 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال بھرپور گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کینیڈا سے انڈیا کیلئے 745 میں کرمسن مسور کے سودے ہوے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست جن امپورٹرز نے پاکستان کیلئے 640 میں مسور نمبر 2 گریڈ بک کرائی تھی۔ اس میں سے ایک امپورٹر نے انڈیا کو مال فروخت کیا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ زیادہ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔ اور اگر امپورٹر بکنگ بھی کراتا ہے تو دو ماہ ڈھائی ماہ لگ جائیں گے مال پاکستان آنے میں۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott