پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 8050/8150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد مارکیٹ پچھلے دنوں 300/400 روپیہ من فیصل آباد سے نیچے ہوگئ تھی تاہم ابھی 8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز مضبوط بیٹھے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ہی ہے۔