Sugar | چینی
Dec 31 2025
برسیم ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 07 2023 12:05:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں جامپور کوالٹی 11500/12500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کولڈ سٹور 13500/14500 روپیہ من ریٹ ہے۔ شہزادی کوالٹی 10000/10500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ کنری منڈی میں آج 1000 بوری آمدن تھی 8500 سے 14150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Aug 07 2023 11:38:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ تیز ہوئ ہے آج پیمنٹ پر 13300 جبکہ کل پیمنٹ پر 13350 روپیہ ریٹ ہے جے ڈی ڈبلیو کا۔ اگست کے سودوں کے 14055 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 07 2023 11:32:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 14200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر 13800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ المعیز 2 13750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈیڈبلیو حاضر آج پیمنٹ پر 13250 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے جبکہ اگست کے سودوں کا 14025 روپیہ کوئنٹل تک کل رات کو کام ہوا ہے۔ حمزہ اعر آر وائ کے 13450 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 13600 گھوٹکی 13650 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں النور شاہمراد 13850 جبکہ مہران فاران آبادگار 13900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سپتمبر کے سودوں کا 600 ڈیپازٹ پر 15000 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے۔ مال خریدنا چاہیے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 07 2023 11:07:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 300 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 13800/13850 روپیہ من تک ریٹ ہے نئے مال کا جبکہ پرانے مال 11800 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ضرور ہوئ ہے۔ لیکن ریٹیل میں گاہک نہیں بنتا۔ مصر میں مارکیٹ بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 1100 ڈالر فی ٹن ہق گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 14016 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ مارکیٹ تھوڑی بہت مزید بہتر ہو 500/100 تو نفع پکا کرنا چاہیے۔ .
Aug 07 2023 10:59:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 105 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ بہتر ہوئ ہے اور 340/345 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 108.91 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امپورٹرز کے مہنگے سودے ہیں۔ بازار بھاؤ گرنے کی وجہ سے ان ریٹوں میں مال بیچ رہے ہیں۔ .
Aug 07 2023 10:57:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 18500 روپیہ من ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 19000 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 07 2023 10:47:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3300 روپیہ من ریٹ ہے۔ لالا موسی لائن کے مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ تھل منڈیوں میں 8500/8600 روپیہ من ریٹ ہے۔ ملا جلا رجحان ہی ہے۔ .
Aug 07 2023 10:44:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ مزید نرم ہے اور 4100 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 07 2023 10:38:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی مین 7650/7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ سٹاکسٹ مال لیے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 07 2023 10:32:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 167 روپیہ کلو ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 287 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 530 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ جبکہ سرگودھا منڈی میں 6825 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 05 2023 17:44:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ کے سودے ایڈوانس پیمنٹ پر 15100/200 روپیہ من تک ہوے ہیں جبکہ گودام کے مال 15500 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پائپ لائن بالکل خالی ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں چمن کوالٹی ماش ثابت بھی نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے جبکہ کوئٹہ مارکیٹ بھی خالی ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن بارڈر پر سننے میں آیا ہے کہ تین چار ٹرالے مال رہ گیا ہے جبکہ افغانستان سے آمد بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگر افغانستان سے 50/10 ٹرالے ا بھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیا ماش افغانستان میں 10/15 اکتوبر تک شروع ہو گا۔ کراچی میں بھی مال شارٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی دال کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا فیکٹریوں میں حاضر مال نہیں ہے جو سودا لیتے ہیں اس کی ڈیلیوری دس پندرہ دن بعد ملتی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں 1085 ڈالر تک کام ہوے ہیں کراچی پورٹ کیلئے تاہم جو کراچی آکر تقریباً 13625 تک پڑتا ہے تاہم مال پاکستان پہنچنے تک ایک ماہ سے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔ اس کے علاؤہ انڈیا میں موسمی حالات صحیح نہیں ہیں جس کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی۔ چونکہ فیصل آباد منڈی میں چمن کا مال ختم ہو گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب کم از کم ڈھائی ماہ ایس کیو ہی فروخت ہو گا اور چمن کوالٹی کی جگہ بھی ایس کیو ہی فروخت ہو گا اس لئے ایس کیو کی کھپت ڈبل ہونے کے امکانات ہیں۔ بکنگ میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمپورٹرز ڈر ڈر کر ایمپورٹ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے شارٹیج ہی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ .
Aug 05 2023 17:30:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 13300 روپیہ کوئنٹل تک موصول ہوے ہیں۔ جبکہ اگست کے سودوں کی 14000 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ گزشتہ روز ہم نے لکھا تھا کہ یکم دو اگست تک ملوں میں 26 لاکھ ٹن چینی پڑی ہوئی ہے۔ حقیقت میں 24 ٹن چینی تھی۔ ہماری ٹیم سے لکھنے میں غلطی ہو گئی تھی۔ جس کے لئے ہم انتہائی معذرت خواہ ہیں۔ دوبارہ نوٹ کر لیں یکم دو کو ملوں کے پاس 24 لاکھ ٹن چینی پڑی ہوئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے لیکن یہاں تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے اکتوبر کے سودے 15200 سے لیکر 15800 تک ہوے ہیں۔ جب مل کا سودا حاضر مارکیٹ سے 2500 روپیہ کوئنٹل بڑھا کر بکتا ہے تو ملیں ریڈی میں سیل نہیں دیتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ایک تگڑی تیزی متوقع ہے۔ .
Aug 05 2023 17:22:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں نیا مال 13500 جبکہ پرنا مال 11500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 05 2023 17:19:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں جامپور کوالٹی مال 11500 سے 12500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
Aug 05 2023 17:19:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 3300/3350 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل کی منڈیوں میں 8575 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ .
Aug 05 2023 17:18:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 3300/3350 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل کی منڈیوں میں 8575 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ .
Aug 05 2023 17:14:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے مال 17600/17700 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ باریک تل 16800/16900 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے .
Aug 05 2023 17:09:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید کے نرخ شام کے اوقات میں دادو کوالٹی 3200/3300 روپیہ من اور سبی کوالٹی 3400/3500 روپیہ من ہے ملتان منڈی میں ۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا اور دیگر برانڈ 230/35 جبکہ پرولائن 275/80 روپیہ کلو کی بھاؤ بن گئے ہیں کام کاج نہیں ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی 3700/3800 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Aug 05 2023 16:59:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی ریگولر کوالٹی 210 روپیہ ایڈوانس پیمنٹ جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اچھی کوالٹی نپر 215 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور 235 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 05 2023 16:42:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7700 سے 7800 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال رکی ہوئی ہے لیکن انویسٹرز حضرات بڑی پھرتی سے خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل ڈسٹرکٹ بھکر میں آمد ہے مونگ کی لیکن ہم لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا ہمارے پاس ہفتہ دس دن آمد رہے گی پھر امد کا زور ٹوٹ جاے گا۔ سب سے آخر میں ڈسٹرکٹ میانوالی کی مونگ شروع ہوتی ہے لیکن میانوالی ضلع میں فصل ہی 25% ہے اس لئے وہاں ہو سکتا ہے آمد کا اتنا زور ہی پڑے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ کی خریداری 15/20 اگست تک مکمل کر لینی چاہیے کیونکہ بعد میں ہو سکتا ہے مارکیٹ قابو ہی نہ آئے۔ ان شاءاللہ زبردست تیزی کا سال نظر آ رہا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہت زیادہ ھائی ہے۔ دوسری جانب انڈیا کی فصل کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔ .
Aug 05 2023 16:38:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 166 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ تنزانیہ کا کالا چنا 600 سے 610 ڈالر کا لیول بن گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈیا کی لوکل مارکیٹ کافی اونچی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا نے فل الحال آسٹریلیا کالا چنا کی ایمپورٹ پر 66% ڈیوٹی عائد کی ہوئی ہے جبکہ تنزانیہ سے انڈیا کے ایمپورٹرز بغیر ڈیوٹی ایمپورٹ کر سکتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق انڈیا کی لوکل مارکیٹ میں کالا چنا 57 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہا ہے انڈین کرنسی میں جو پاکستانی کرنسی میں 201 روپیہ کلو بنتا ہے۔ اگر اس کو ڈالر میں کنورٹ کریں تو 695 ڈالر بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انڈیا کو تنزانیہ والا 600 ڈالر والا کالا چنا وارہ کھاتا ہے۔ 600 ڈالر والا کراچی آکر تقریباً 188 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں آسٹریلیا سے 10 روپیہ کلو نیچے فروخت ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بھنائ والا چنا پاکستان کیلئے تنزانیہ سے 800 ڈالر سے لیکر 870 ڈالر تک بکنگ ہوئی ہے۔ جبکہ انڈیا سے بھی بھنائ والا کالا چنا 870 ڈالر تک بک ہوا ہے جو کراچی آکر تقریباً 273 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جس طرح انڈیا میں کالا چنا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں یہ کافی خدشہ والی بات ہے۔ کیونکہ انڈیا کی فصل بھی فروری میں شروع ہوتی ہے۔ اور انڈیا میں چنا 10 کروڑ بوری لگتا ہے۔ انڈیا میں ایک مہینہ کی شارٹیج بن جائے تو تو پوری دنیا ایک مہینے کی سپلائی نہیں دے سکتی۔ اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ اور ہماری لوکل مارکیٹ پہلے ہی کافی سستی ہے۔ لحاط ماہرین کا خیال ہے کالا چنا کی خریداری دل کھول کر کرنی چاہیے۔ فل الحال انڈیا نے آسٹریلیا کے کالا چنا پر 66% ڈیوٹی عائد کی ہوئی ہے لیکن اگر شارٹیج والا ماحول بن گیا انڈین حکومت فورأ ڈیوٹی ختم کر دے گی۔ انڈین بیوروکریسی انتہائی مہارت سے فیصلے کرتی ہے فل الحال وہ ڈیوٹی اس لئے ختم نہیں کر رہے ہیں اگر آسٹریلیا کی نئی فصل شروع ہونے سے پہلے ہی ڈیوٹی ختم کر دیں تو انڈیا کو مال ہی نہیں ملنا ہے۔ تنزانیہ کی فصل چھوٹی ہوتی ہے تقریباً 12 لاکھ بوری کے قریب۔ .
Aug 05 2023 16:36:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 300/400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 18600/18700 روپیہ کوئنٹل بھاؤ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 18500 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ .
Aug 05 2023 16:34:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کے نرخ شام کے اوقات کراچی مارکیٹ میں سفید مال 260/265 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ گولڈن مال 280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ گولڈن مالوں کا گاہک ہے جبکہ سفید مالوں کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ سوڈان کوالٹی پورٹ 265 جبکہ گودام کے مال 270 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا سے مال انتہائ ناقص آئے ہیں۔ اسٹریلیا مالوں کا گاہک نہیں بنتا۔ کینیڈا 8/9 325/330 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 340 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 405 امیریکا 9 ایم ایم 445 روپیہ کلو ریٹ ہے برانڈڈ مالوں کا۔ باریک چنوں کی مارکیٹ کمزور ہے جبکہ موٹے چنوں کی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 05 2023 16:22:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 104 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 105 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ بکنگ 335 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ .
Aug 05 2023 16:18:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7700/7800 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 05 2023 14:37:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں حاضر میں 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اگست کے سودوں کا 14000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سپتمبر کے سودوں کا 14800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ 500 بیانے کے ساتھ 14950 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے سپتمبر کے سودوں کا۔ .
Aug 05 2023 13:06:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 19000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 19000 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیا مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور 5731.90 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 05 2023 13:00:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ حاضر میں مال انتہائ کم ہیں جس کی وجہ سے پڑتے سے کافی اوپر ِبک رہے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جو تھوڑے بہت مال ہیں پورٹ سے کلئیر ہونے میں کافی وقت لیتے ہیں 20 دن لگ جاتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16000 روپیہ من ریٹ ہے چمن اور ایس کیو کوالٹی دونوں کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں ماش کی بیجائ 13.79 % تک کم ہوئ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے 1085/90 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 13748 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 05 2023 12:50:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ مزید نرم ہوئ ہے اور 17500/600 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ آمدن بھرپور ہے لیکن کوالٹی ہلکی ہے۔ باریک تل 16800/17000 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 05 2023 12:45:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید ایرانی کوئٹہ منڈی میں 89000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد 92000 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ تو تیز ہوئ ہے 7750 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو 97000 روپیہ من کا پڑتا ہے جبکہ لوکل مارکیٹ ادھر ہی رکی ہوئ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں گاہک نہیں ہے۔ بہت زیادہ مہنگا ہونے کی وجہ سے ضرورت کے مطابق ہی گاہک ہے۔ سٹاکسٹ سارے نکل کر ہلدی دھنیے میں چلے گئے ہیں۔ .
Dec 31 2025
Dec 31 2025
Dec 31 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott