پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 20000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ایمپوٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ تاہم جنہوں نے لوکل کرنسی میں مال لئے ہوے ہیں اکا دکا بیچ آجاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر خریدار مرضی کے سودے 22000 روپیہ من تک ہوے ہیں۔ مصر کی مارکیٹ بہت ٹائیٹ ہو گئ ہے۔ کل مصر میں 10250پاونڈ جیسے بھاؤ تھے فی اردب کے۔ آج 11000 پاؤنڈ فی اردب تک کام ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امید ہے کل 1650 ڈالر مارکیٹ اوپن ہو سکتی ہے۔ مصر سے کوئی بیچ نہیں ہے بھرپور تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔