پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 8500/8600 روپیہ من تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 8500/8600 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے 12 دن میں 1200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ اس لیے اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی آ جاتی ہے۔ تاہم انویسٹرز ان ریٹوں میں بھی مال لے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔